دیوار گریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
دیوارِ گریہ، جہاں آکر رونا یہودیوں کے نزدیک مذہبی فرائض میں سے ایک ہے

اسے مغربی دیوار (عبرانی:הכותל המערבי) بھی کہا جاتا ہے، قدیم شہر یروشلم میں واقع یہودیوں کی اہم مذہبی یادگار ہے۔ یہودیوں کے بقول 70ء کی تباہی سے ہیکل سلیمانی کی ایک دیوار کا کچھ حصہ بچا ہوا ہے جہاں دو ہزار سال سے یہودی زائرین آ کر رویا کرتے تھے اسی لیےاسے "دیوار گریہ" کہا جاتا ہے جبکہ مسلمان اس کو دیوارِ براق کہتے ہیں۔


یہودی نقطۂ نظر[ترمیم]

یہودی مذہب کے مطابق یہ دیوار مقدس معبد کی باقیات میں سے ہے اور اسی لئے یہودیت کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ یہودیوں کے لئے زیارت گاہ ہے۔ اس کے قریب ہی یہودیوں کا مقدس ترین سینا گوچ ہے، جس کو بنیادی پتھر کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہودی ربیوں کے مطابق اس مقدس پتھر کے اوپر، کوئی یہودی پیر نہیں رکھ سکتا اور جو ایسا کرتا ہے، عذاب میں مبتلا ہوجاتا ہے بہت سے یہودیوں کے مطابق وہ تاریخی چٹان جس پر قبۃ الصخرۃ واقع ہے، مقدس بنیادی پتھر ہے۔ [1] جبکہ کچھ یہودیوں کے عقیدے کے مطابق یہ مقدس بنیادی پتھر دیوارِ گریہ کے بالکل مخالف سمت میں واقع الکاس آبشار کے نزدیک ہے۔ [2] یہ مقام مقدس ترین مقام تھا، جب مقدس معبد قائم تھا۔ یہودی روایات کے مطابق دیوارِ گریہ کی تعمیر حضرت داؤد علیہ سلام نے کی تھی اور موجودہ دیوارِ گریہ اُسی دیوار کی بنیادوں پر قائم کی گئی تھی، جس کی تاریخ ہیکلِ سلیمانی سے جاملتی ہے۔ [3]

اسلامی نقطۂ نظر[ترمیم]

کچھ مسلمان اس دیوار کو مسجد اقصٰی کا حصہ بھی قرار دیتے ہیں۔

مسلمان اس دیوار کو دیوارِ براق کہتے ہیں۔[4] دو وجوہات کی بناء مسلمان اس دیوار کو مقدس کہتے ہیں۔ پہلی تو یہ کہ اس دیوار کو الإسراء والمعراج سے نسبت ہے، شبِ معراج میں حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی براق یہیں آکر رُکی تھی۔


حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ Radbaz Responsa 691: "Under the dome on the Temple Mount, which the Arabs call El-Sakhrah, without a doubt, is the location of the Foundation Stone."; Ya'ari, Avraham: Igrot Eretz Yisrael by Obadiah ben Abraham, رمات گان 1971: "I sought the place of the Foundation Stone where the تابوت سکینہ was placed, and many people told me it is under a tall and beautiful dome which the Arabs built in the Temple precinct."
  2. ^ Sternbuch, Moishe Teshuvos Ve-hanhagos Vol. 3, Ch. 39: “In truth they have erred, thinking that the stone upon they built their dome was in fact the Foundation Stone, however, most possibly, the Stone is located further to the south in the open space opposite the exposed section of the Western Wall.”
  3. ^ Frishman, Avraham; Kum Hisalech Be’aretz, Jerusalem 2004
  4. ^ حالکن, ہلیل (January 12, 2001). "مغربی دیوار یا دیوارِ گریہ؟". یہودی ورچوئل لائبریری. http://www.jewishvirtuallibrary.org/jsource/History/wallname.html. Retrieved 2008-10-05.