تنک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گیارہویں صدی کے تنک کا ایک صفحہ مع ترجُم

تنک (عبرانی: תַּנַ"ךְ ؛ انگلش: Tanakh) یا "تناخ" یا "تنخ" اُس مجموعہ کا نام ہے۔ جس کو عبرانی بائبل کہا جاتا ہے اور جو یہودیت کا سب سے مقدس کتابی مجموعہ ہےـ اس کے تین اجزاء ہیں : تورات (درس)، نوییم (انبیا) اور کیتُوویم (کتب) ـ

تورات میں خدا کے احکامات کے علاوہ کائنات، عالم اور انسان کی تخلیق کا قصہ ہےـ اس کے علاوہ اس میں نوح علیہ السلام کی نبوت اور سیلاب، ابراہیم کی نبوت اور خدا کے عہد اور دیگر انبیا کے قصص ہیں ـ تورات کا اختتام بنی اسرائیل کے کنعان میں داخلہ اور خدا کے عہد کی تکمیل پہ ہوتا ہےـ

نبییم میں موسیٰ کے کچھ مزید قصص بیان ہیں اور باقی تمام انبیاء کے قصے اور ان کے پیغام درج ہیں ـ یہ انبیا وقتاً فوقتاً خدا کی طرف سے بھیجے گئے تھے تاکہ بنی اسرائیل اپنے عہد پہ پورا اترےـ نیوییم کے اختتام تک بنی اسرائیل ناکام ہوا اور خدا کا عذاب حاصل کر گیا ـ

کتبیم زبور سے شروع ہوتی ہےـ اس میں داؤد اور سلیمان کے علاوہ دیگر پیغمبروں کا ذکر ہےـ اس کے علاوہ اس میں مملکت یہوداہ کی تاریخ اور عروج بھی بیان ہےـ اس کا اختتام بنی اسرائیل کی توبہ اور خدا کے عہد کی بحالی پہ ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]