جمنا (اداکارہ)
جمنا (اداکارہ) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 اگست 1936 ہیمپی |
تاریخ وفات | 27 جنوری 2023 (87 سال) |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
تعداد اولاد | |
مناصب | |
رکن نویں لوک سبھا | |
رکنیت مدت 2 دسمبر 1989 – 13 مارچ 1991 |
|
منتخب در | بھارت عام انتخابات، 1991ء |
پارلیمانی مدت | نویں لوک سبھا |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ، سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو، ہندی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
جمنا (انگریزی: Jamuna) (ولادت: جمنا رمن راؤ؛ 30 اگست 1936ء)[1] ایک بھارتی اداکارہ، ہدایتکار اور سیاست دان ہیں جنہوں نے بنیادی طور پر تلگو فلموں میں کام کیا ہے۔[2] جمنا فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کی وصول کندہ ہیں۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
جمنا 1936ء میں کرناٹک کے ہیمپی میں پیدا ہوئیں تھیں۔ان کے والد نپپنی سری نواسن راؤ ایک مدھو براہمن، تاجر تھے اور ان کی والدہ کوشیالی دیوی ایک ویش تھیں۔ جمنا کا اصل نام جنا بائی تھا۔ جمنا ہندوستان کے ریاست آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے ڈوگیرالا میں پرورش کی گئی۔[1] جب ساویتری ڈوگیرالا میں ڈراما پیش کرنے آئیں تو وہ جمنا کے گھر ہی رہی۔ بعد میں، ساویتری نے جمنا کو فلموں میں اداکاری کرنے کے لئے بلایا۔ جمنا کی مادری زبان کنڑ ہے۔[3][4]
پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]
جمنا اسکول میں ایک منچ فن کار تھی۔ ان کی والدہ نے ان کو موسیقی اور ہارمونیم کی تعلیم دی۔ جمنا نے تلگو اور دیگر جنوبی ہندوستانی زبانوں میں 198 فلموں میں کام کیا۔ اپنی اداکاری کے لئے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ بھی جیتا۔
جمنا نے 1980ء کی دہائی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1989ء میں راجمندری حلقہ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد وہ سیاست سے سبکدوش ہوگئیں لیکن 1990ء کی دہائی میں مختصر طور پر بی جے پی کے لئے انتخابی مہم چلائیں۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
انہوں نے 1965ء میں جامعہ عثمانیہ میں پروفیسر جولوری رمن راؤ سے شادی کی، جو حیاتیات کے پروفیسر تھے۔ جولوری رمن راؤ 10 نومبر 2014ء کو 86 سال کی عمر میں دورہ قلب کی وجہ سے فوت کر گئے۔
ایوارڈ[ترمیم]
- 1968ء - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ
- 1972ء - فلم فیئر اعزاز ساؤتھ
- 1999ء - تمل ناڈو اسٹیٹ فلم آنری ایوارڈ
- 2008ء - این ٹی آر نیشنل ایوارڈ
- 2010ء - پدم بھوشن ڈاکٹر بی سروجا دیوی قومی ایوارڈ
- 2019ء - سینٹوشام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب Narasimham، M. L. (1 September 2013). "PUTTILLU (1953)". The Hindu. 30 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2016.
- ↑ "I Love Hyderabad". archive.vn. 2007-06-24. 24 جون 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2020.
- ↑ "Koffee with Yamuna Kishore#11 - Jamuna - Idreams - Published 10Apr2017".
- ↑ "Veteran actor Jamuna imitates younger self missamma song". The News Minute. 20 Apr 2020. اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2020.
- 1936ء کی پیدائشیں
- 30 اگست کی پیدائشیں
- 2023ء کی وفیات
- 27 جنوری کی وفیات
- فلم فیئر فاتحین
- آندھرا پردیش سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- آندھرا پردیش سے لوک سبھا کے ارکان
- آندھرا پردیش کی اداکارائیں
- آندھرا پردیش کی خواتین سیاست دان
- آندھرا پردیش کے فلم ہدایت کار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی سیاست دان خواتین
- بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- بیسویں صدی کے بھارتی فلم ہدایت کار
- بھارتی اداکار سیاست دان
- بھارتی اداکارہ بچیاں
- بھارتی اسٹیج اداکارائیں
- بھارتی خواتین فلم ہدایت کار
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- ضلع بللاری کی شخصیات
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- نویں لوک سبھا کے ارکان
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہیمپی