وفاقی علاقہ جات کرکٹ ٹیم
Appearance
وفاقی علاقے کرکٹ ٹیم پاکستان کے شہر اسلام آباد کی نمائندہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والی کرکٹ ٹیم ہے۔ فروری 2008 سے پینٹنگولر کپ کے چار سیزن میں اس ٹیم نے 16 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ اس کا گھر میدان ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ، اسلام آباد ہے۔
پس منظر
[ترمیم]پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 2007-08 میں پینٹنگولر کپ میں جب دوبارہ تبدیلیاں کی گئیں تو فیڈرل ایریاز کی ٹیم کو پاکستان کے چاروں صوبوں کے مقابلے میں وفاقی علاقوں کی نمائندہ ٹیم کے طور پر شامل کیا گیا۔
میچوں کا ریکارڈ
[ترمیم]فیڈرل ایریاز کا سب سے بہترین سیزن ان کا پہلے سیزن تھا جب انھوں نے دوسرے درجہ کے ساتھ کپ کا اختتام کیا۔ انھوں نے دو میچ جیتے اور دو ہی بے نتیجہ رہے۔ انھوں نے اپنی ٹیم کا سب سے بہترین سکور 8 وکٹ کے نقصان پر 597 سکور بنائے اور اننگز ڈکلئیر کر دی۔ اس میچ میں انھوں نے بلوچستان کو ایک اننگز کے فرق سے شکست دی۔[1]
اہم کھلاڑی
[ترمیم]- بازید خان – 11 میچوں میں 52.23 کی اوسط سے 788 سکور
- سہیل تنویر – بلوچستان کے خلاف بہترین گیند بازی، 21 سکور دے کر 7 وکٹیں،،[2] 10 میچوں میں 56 وکٹیں 23.75 کی اوسط سے، .[3]
- نصراللہ خان - میچ کی بہترین گیند بازی 79 سکور دے کر 10 وکٹیں (5/34 اور 5/45)
- افتخار انجم