بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا
Benazir Bhutto International Airport | |
|---|---|
View of the tarmac in 2011 | |
| |
| خلاصہ | |
| ہوائی اڈے کی قسم | بند |
| مالک | پاکستان |
| آپریٹر | پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی |
| مقام | چکلالہ، راولپنڈی-46210 |
| افتتاح | 1930ء (as پی اے ایف بیس نور خان) |
| بند | 3 مئی 2018 |
| متناسقات | 33°36′59″N 073°05′57″E / 33.61639°N 73.09917°E |
| نقشہ | |
بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا (انگریزی:Benazir Bhutto International Airport، بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم ہواگاہ رموز: OPRN) ایک ہوائی اڈا تھا جو ماضی میں اسلام آباد–راولپنڈی میٹروپولیٹن علاقے کو خدمات فراہم کرتا تھا۔ یہ پاکستان میں ہوائی ٹریفک کے لحاظ سے دوسرا سب سے مصروف ہوائی اڈا تھا، 1 مئی 2018 کو اس کی جگہ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے لے لی۔ یہ ہوائی اڈا "چکلالہ ایئربیس" کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور اسے جون 2008ء میں پاکستان کی سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو (1953–2007) کے نام سے منسوب کر دیا گیا تھا۔[1] سال 2015–16 میں اس ہوائی اڈے سے 47,67,860 مسافروں نے سفر کیا،[2] جب کہ 2010–11 میں یہ تعداد 36,10,566 تھی۔[3]
یہ ہوائی اڈا راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں واقع تھا جو اسلام آباد کے ساتھ ملحق ہے۔ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کے بعد اس پر اب کمرشل پروازیں (سوائے عمومی ہوا بازی / جنرل ایوی ایشن کے) نہیں چلتیں۔ اب یہ پاک فضائیہ کی نور خان ایئربیس (جسے چکلالہ ایئربیس بھی کہا جاتا ہے) کا حصہ بن چکا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "PM names Islamabad Airport as Benazir Bhutto International Airport – GEO.tv"۔ 2015-07-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-01
- ↑ "Major traffic flows by airports during the year (provisional data)" (PDF)۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی۔ جولائی 2015 – جون 2016
- ↑ "Major traffic flows by airports during the year (provisional data)" (PDF)۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی۔ جولائی 2010 – جون 2011
| ویکی ذخائر پر بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |