رفیق رجوانہ
رفیق رجوانہ | |
|---|---|
| ذاتی تفصیلات | |
| پیدائش | محمد رفیق رجوانہ |
| جماعت | پاکستان مسلم لیگ |
| مادر علمی | گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان |
ملک محمد رفیق رجوانہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابقہ گورنر ہیں، وہ 10 مئی 2015ء سے 18 اگست 2018ء تک اس عہدہ پر فائز رہے۔ ان سے پہلے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور تھے جو ایک معروف سیاست دان تھے۔ آپ نے 2 اگست 2013ء کو یہ عہدہ، سابقہ گورنر مخدوم احمد محمود کے استعفی کے بعد سنبھالا تھا۔ 29 جنوری، 2015ء کو انھوں نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفی دے دیا ان کے استعفٰی کے بعد وفاقی حکومت نے ملک رفیق رجوانہ کو یہ عہدہ دیا۔[1]
پیشہ وارانہ اور سیاسی زندگی
[ترمیم]ملک رفیق رجوانہ 1987ء میں عدلیہ سے منسلک ہوئے۔1996ء میں آپ عدالت عالیہ لاہور میں ملتان بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔
سیاست کا آغاز انھوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سے کیا اور اسی پارٹی سے وہ دو مرتبہ 1997ء اور 2012ء میں رکن سینیٹ پاکستان منتخب ہوئے۔ فروری 2014ء میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخاب چیف الیکشن کمشنر کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ رفیق رجوانہ کئی دیگر پارلیمانی کمیٹیوں کے چیئرمین رہے ہیں۔ جنوری 2015ء میں چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفٰی دیا، ان کے بعد مئی 2015ء میں ملک رفیق رجوانہ نے یہ عہدہ سنبھالا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Abdul, Manan. "Governor Punjab Chaudhry Sarwar resigns after making anti-govt remarks". http://tribune.com.pk/. دی ایکسپریس ٹریبیون۔ Retrieved 29 January 2015
| سیاسی عہدے | ||
|---|---|---|
| ماقبل | گورنر پجاب 10 مئی 2015ء - 18 اگست 2018ء |
مابعد چودھری پرویز الہی (نگران)
|
- نامعلوم پیرامیٹرز استعمال کرنے والے صفحات
- سانچہ جات برائے پاکستانی سیاسی رہنما
- 1949ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے پاکستانی سیاست دان
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان متعلقہ فہرستیں
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاست دان
- پاکستانی سیاست دان
- پاکستانی سینیٹر (14واں پارلیمنٹ)
- پاکستانی صوبوں کے گورنر
- پاکستانی وکلا
- پنجاب (پاکستان) کے گورنر
- پنجابی شخصیات
- پیشے
- حکومت پاکستان
- حکومت پنجاب
- فارمین کرسچین کالج کے فضلا
- گورنمنٹ ایمرسن کالج کے فضلا
- ملتان کے سیاستدان
- پاکستانی شخصیات