ٹکا خان
ٹکا خان | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
پہلے رئیسِ عملۂ پاک فوج | |||||||
مدت منصب 3 مارچ 1972 – 1 مارچ 1976 | |||||||
صدر | ذوالفقار علی بھٹو فضل الہی چوہدری | ||||||
وزیر اعظم | ذوالفقار علی بھٹو | ||||||
| |||||||
گورنر پنجاب | |||||||
مدت منصب دسمبر 1988 – اگست 1990 | |||||||
صدر | غلام اسحاق خان | ||||||
وزیر اعظم | بینظیر بھٹو | ||||||
| |||||||
گورنر مشرقی پاکستان | |||||||
مدت منصب 6 اپریل 1971 – 31 اگست 1971 | |||||||
صدر | یحییٰ خان | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 7 جولائی 1915ء تحصیل کہوٹہ |
||||||
وفات | 28 مارچ 2002ء (87 سال) راولپنڈی |
||||||
مدفن | راولپنڈی | ||||||
شہریت | ![]() ![]() |
||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | ہندوستانی فوجی اکادمی | ||||||
پیشہ | فوجی افسر | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | ![]() |
||||||
شاخ | ![]() |
||||||
یونٹ | بارہویں میڈیم رجمنٹ, آرٹلری کور | ||||||
عہدہ | جرنیل | ||||||
رقم الخدمة | (PA – 124) | ||||||
کمانڈر | آٹھویں انفنٹری ڈویژن, رن کچھ پندرہویں انفنٹری ڈویژن, سیالکوٹ کور IV (پاکستان), لاہور ایسٹرن کمانڈ, ڈھاکہ کور II (پاکستان) ملتان رئیس عملہ فوج |
||||||
لڑائیاں اور جنگیں | جنگ رن کچھ چوندا کی لڑائی پاک بھارت جنگ 1965ء پاک بھارت جنگ 1971ء جنگ آزادی بنگلہ دیش آپریشن سرچ لائٹ |
||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم ![]() |
جنرل ٹکا خان(3 مارچ 1972ء تا 29 فروری 1976ء)پاکستان کی بری فوج کے ساتویں سربراہ اور پہلے چیف آف اسٹاف
پیدائش
[ترمیم]جنرل ٹکا خان جنجوعہ 7 جولائی 1915ء کو تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ سابق مشرقی پاکستان کے گورنر اور سابق چیف آف آرمی سٹاف، ٹکا خاں کا تعلق ضلع راولپنڈی تحصیل کہوٹہ (اب کلر سیداں )کے ایک گاؤں جوچھہ ممدوٹ سے تھا
فوج میں
[ترمیم]انھوں نے 22 دسمبر 1940ء کو انڈین ملٹری اکیڈمی ، ڈیرہ دون سے گریجویشن کرنے کے بعد انڈین آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ قیام پاکستان کے بعد اُنھوں نے اپنی خدمات پاک فوج کے سپرد کر دیں۔ وہ 7 مارچ 1971ء سے 3 ستمبر 1971ء کے دوران مشرقی پاکستان کے گورنر رہے۔ 3 مارچ 1972ء سے 29 فروری 1976ء کے دوران انھوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کی۔ اس عہدے سے سبک دوشی کے بعد انھوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ ,پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے اور اس پارٹی کے سکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہے۔ 9 دسمبر 1988ء کو پنجاب کے گورنر مقرر ہوئے اور 6 اگست 1990ء تک اس منصب پر فائز رہے۔
وفات
[ترمیم]جنرل ٹکا خان کا انتقال 28 مارچ 2002ء کو ہوا۔ آپ کی تدفین ویسٹ رج کے قبرستان میں کی گئی ہے-
اعزازات
[ترمیم]برطانوی فوج میں سپاہی کے حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کرنے کے بعد ٹکا خان کی 1940ء کی دہائی کے اوائل میں کمیشنڈ افسر کی حیثیت سے ترقی ہو گئی۔ انھوں نے 1965ء کی جنگ میں رن آف کچھ میں ایک بریگیڈ کی کمان کی اور ہلال جرات حاصل کیا۔
ٹکا خاں پاکستان کی تاریخ کے ایک انتہائی نازک دور میں سابق مشرقی پاکستان میں فوج کے کمانڈر اور گورنر بھی رہے۔ اور ان کے اسی کردار نے ان کو ایک متنازع شخصیت بنا دیا۔ بہت سے لوگوں کے نزدیک ان کا شمار ان افسران میں ہوتا ہے جنھوں نے مشرقی پاکستان میں انتہائی ناپسندیدہ کردار ادا کیا جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے سابق فوجی افسران ان کو ایک سادہ اور محنتی فوجی کی حیثیت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پچیس مارچ، 1971ء کی رات کو ہونے والے ایک ظالمانہ آپریشن نے جس میں شیخ مجیب الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا تھا، جنرل ٹکا خاں کو متنازع بنا دیا۔ لیکن ان افسران کے مطابق جنرل ٹکا خان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور ذرائع ابلاغ میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا۔
سابق صدر ایوب خان نے اپنی یاداشت میں آپ کو "Goof" کے لقب سے پکارا ہے۔[1][2]
سیاست میں
[ترمیم]1972ء میں وہ چیف آف آرمی سٹاف بنے اور تین سال بعد فوج سے ریٹائر ہونے پر وہ صوبہ پنجاب کے گورنر بنے۔ 1988ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر وہ دوبارہ اس عہدے پر فائز ہوئے۔ اسی سال انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن لڑا جس میں وہ ہار گئے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ روزنامہ نیشن،3 مئی2007ء، "Ayub on Bhutto"[مردہ ربط]
- ↑ Diaries of Field Marshal Muhammad Ayub Khan" edited by Craig Baxter
بیرونی روابط
[ترمیم]- پاک فوج کی ویب گاہ پر آفیشل پروفائل آرکائیو شدہ 7 مئی 2017 بذریعہ وے بیک مشین
- ٹکا خان کا انتقال ہو گیا — ڈان
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | زون اے کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر، (مغربی پاکستان) 1969–1971 |
مابعد |
گورنر مغربی پاکستان 1969 |
مابعد | |
ماقبل | زون بی کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر، (مشرقی پاکستان) 1971 |
مابعد |
گورنر مشرقی پاکستان 1971 |
مابعد | |
ماقبل | گورنر پنجاب، پاکستان 1988–1990 |
مابعد |
فوجی دفاتر | ||
ماقبل | کمانڈر ایسٹرن کمانڈ 7 مارچ 1971 – 7 اپریل 1971 |
مابعد |
ماقبل بطور کمانڈران چیف | سربراہ پاک فوج 1972–1976 |
مابعد |
- 1915ء کی پیدائشیں
- 7 جولائی کی پیدائشیں
- 2002ء کی وفیات
- 28 مارچ کی وفیات
- ہلال جرات
- مقام و منصب سانچے
- سانچہ جات برائے پاکستانی سیاسی رہنما
- پاک بھارت جنگ 1971ء
- برطانوی ہندی فوج کے افسر
- بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے اسباب اور تمہید
- پاک فوج سربراہان
- اطالوی حراست سے فرار
- بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے جرنیل
- پاک بھارت جنگ 1971ء کے جرنیل
- مشرقی پاکستان کے گورنر
- گورنر مغربی پاکستان
- پنجاب (پاکستان) کے گورنر
- دوسری جنگ عظیم کی ہندوستانی فوجی شخصیات
- بھارتی مفرور
- بھارتی جنگی قیدی
- پاک بھارت جنگ 1965ء کی عسکری شخصیات
- پاک فوج آرٹلری آفیسرز
- پاکستانی جرنیل
- پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاست دان
- تحصل کلر سیداں کی شخصیات
- بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کی شخصیات
- بلوچستان تنازع کی شخصیات
- دوسری جنگ عظیم کے جرمنی کے زیر حراست جنگی قیدی
- دوسری جنگ عظیم کے اطالیہ کے زیر حراست جنگی قیدی
- 1971 بنگلہ دیش نسل کشی کے مرتکب
- پاکستانی جنگی مجرم
- پاکستان کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے سابق طلباء
- صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) کی شخصیات