سرنی کوٹ
سرنی کوٹ (انگریزی: Sirni Kot) پاکستان کے صوبہ سندھ میں قدیم قلعہ ہے۔ یہ قلعہ ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل مورو میں سرنی کوٹ گائوں میں واقع ہے۔[1]
تاریخ
[ترمیم]سندھ ميں ویسے تو بہت سارے قدیم ترین مقامات، کوٹ قلعے موجود ہیں، جو سندھ کے شاندار ماضی کے گواہ ہیں، ان میں سے سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل مورو میں موجود سرنی کوٹ بھی شامل ہے، جو موجودہ سرنی کوٹ گائوں میں واقع ہے، اس وقت بہت ہی خستہ حالی کا شکار ہے، اس قدیم ترین کوٹ کا ٹلھ یا اسٹوپا بھی مٹ چکا ہے۔ سرنی کوٹ بدھ مت کی قدیم یادگار اور آثار ہے، تقریباً ڈھائی ہزار سال قدیم یہ کوٹ موریہ گھرانے کے اشوک اعظم یا آسوکا حکمران ( 232 ق-م 268 ق - ۾ ) کے دور کا بھی کہا جا سکتا ہے، جس نے بدھ مت کو دنیا کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی بہت پھیلایا، جنت السندھ کے مصنف رحیمداد خان مولائی شیدائی کے مطابق اشوکا کے دور میں سندھ کے بھکشو بدھ مت کانفرنسوں میں شامل ہوتے تھے، ان کے رائے گھرانے اور برہمن گھرانے میں بھی بدھ مت عروج پر تھا، جس کے بارے میں سندھ کے ادیب محقق تاریخدان ایم ایچ پہنور نے اپنی کتاب السٹریٹیڈ ہسٹوریکل اطلس آف سومرا کنگڈم آف سندھ میں درج کیا ہے کہ بدھ مت 13 صدی عیسوی تک سندھ میں موجود تھا۔ سرنی کوٹ کے جنوب میں سکرنڈ اور دولتپور صفن کے نزدیک ٹلھ میر رکن کا یادگار مقام ہے، جو سرنی کوٹ کے قدیم ہونے کا ایک حوالہ ہے، ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف ایشین سولائیزیشن کی طرف سے جاری ہونے والے جریدے جنرل آف ایشین سولائیزیشن 2002ع کے شمارے 25 کے( ص 36 ) کے مطابق سرنی کوٹ ماضی کے لوہے کے دور ( Late Bronze Age) میں ہڑاپا اور موہن جو دڑو کی تہذیب کے پکی اینٹ اور کچی مٹی کی تعمیرات کی روایت کا تعمیراتی تسلسل ہے۔اس تسلسل میں تعمیر کیا گیا یہ بدھ مت کا قدیم مقام ہے۔ اوپر دیے گئے جریدے کے حوالے( ص 52 ) کے تحت ہینری کزن کے 1929ع کی تحقیق اور بخاری ایم فاطمہ کی 2001ع میں کی گئی تحقیق کے مطابق بھی سرنی کوٹ بدھ مت کا قدیم تعیراتی یادگار ہے۔ سرنی کوٹ گائوں میں رہنے والے لوگوں نے قلعے سے ملنے والی کچھ اشیاء اور قدیم نوادرات کو سنبھال کر رکھا ہے، ان میں مورتیاں ایٹیں شامل ہیں جن پر قدیم تحریر بھی ہے جو ماضی میں سندھ میں رائج تحریروں میں سے ہو سکتی ہے، اینٹوں پر یہ تحریر سندھ کے پہاڑوں میں پتھروں پر لکھی گئی تحریرں سے ملتی جلتی ہے،[2] [3][4]
محل وقوع
[ترمیم]سرنی کوٹ موجودہ مورو تحصیل کے شہر نیو جتوئی کے مشرق میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر جب کہ نیشنل ہائی وے کے سندھوجا اسٹاپ سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق میں سرنی کوٹ نامی گائوں میں موجود ہے۔
رقبہ
[ترمیم]سرنی کوٹ سطح زمین سے اونچا ہونے کی وجہ سے دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اس دور کی شاہی رہائش لگتا ہے، یہ قلعہ 3 ایکڑ، کے رقبے پر محیط ہے، جبکہ 7 ایکڑ زمین کے بیرونی حصے میں موجود ہے، جہاں پہلے مٹی کے ٹیلے موجود تھے، سرنی کوٹ قلعے کی دیوار مشرق - مغرب 390 فیٹ، جبکہ شمال اور جنوب 280 فیٹ جبک قلعی کی برج کی چوڑائی 70 فیٹ اور اونچائی 20 فیٹ ہے،
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://heritage.eftsindh.com/site/254/naushahro-feroze/sirini-kot
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 30 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2020
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=dPpwAAAAMAAJ&q=Sirni+kot&dq=Sirni+kot&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwj0pq3x8q7pAhXGUMAKHSkfAmwQ6AEIKjAB
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 28 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2020