چترالی زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
چترالی زبان (کھوار) Khowar
کھوار-چترالی بہ خطِ نستعلیق
مستعمل چترال، پاکستان
خطہ مرکزی ایشیاء
کل مکلمین 10 لاکھ
رتبہ گیارہواں
خاندان_زبان ہند-یورپی
  • ہند-ایرانی
    • چترالی زبان (کھوار) Khowar
رسمِ_خط پارسی-عربی
باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبان چترالی (کھو) Khow
نظمیت از کھوار اکیڈمی
رموزِ زبان
آئیسو 639-1 khw
آئیسو 639-2 khw (B)  khw (T)
آئیسو 639-3 khwchitrali
تصویر:کھوار زبان نقشہ.png
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کھوار(بطورِ مادری زبان) بولنے والے آباد ہیں.


کھوار-چترالی زبان، پاکستان کے ضلع چترال، سوات، شمالی علاقہ جات کے ضلع غذر، شیغنان(افعانستان) ، سنکیانگ(چین) اور ھندوستان میں بولی جاتی ہے، انگریزی میں اسے Khowar کہا جاتا ہے لیکن بعض لوگ اسے کھوار کی بجائے خوار لکتھے ہیں جو کہ غلط تلفظ ہے، کھوار اکیڈمی نے کھوار کا تلفظ خوار لکھنے کی وجہ سے کھوار کی بجائے چترالی زبان لکھنا شروع شروع کردیا ہے اور اکیڈمی کی اردو اور انگریزی تحریروں کھوار کی بجاءے چترالی زبان کا استعمال ہوریا ہے۔

کھوار زبان چترال میں بولی جانے والی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو کہ پاکستان کے چترال، سوات، شمالی علاقہ جات کے ضلع غذر، افعانستان کے شیعنان، ھندوستان اور چین کے صوبہ سنکیانگ میں بولی جاتی ہے۔ چترال میں یہ زبان اکثریتی آبادی کی زبان ہے اور اس زبان نے چترال میں بولی جانے والی دیگر زبانوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ چترال کے اہل قلم اس زبان کو بچانے کی طرف اپنی توجہ مرکوز کی ہویی ہے۔ چترال کے تقریبا اسی فیصر افراد کی یہ مادری زبان ہے۔ کھوار اکیڈمی نے چترال اور شمالی علاقہ جات کی جن معدوم ہونے زبانوں کو بچانے کے لیے یونیسکو (UNESCO) سے اپیل کی ہے ان زبانوں میں کھوار-چترالی زبان سر فہرست ہے۔ چترالی زبانوں کے فروع کے لیے ادبی تنظیمیں بھی کام کررہی ہیں لیکن حکومت سطح پرکام سستی کا شکار ہے۔ اور چترالی زبانیں امتیازی سلوک کی زد میں ہیں۔

فہرست

جماعت بندی [ترمیم]

کھوار-چترالی زبان ایرانی زبانوں کے مغربی گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو کہ ہند-یورپی زبانوں کی ایک شاخ ہے ۔ اس زبان پر سب سے پہلے جن لوگوں کے قلم اٹھایا وہ مستشرقیں تھے ان کا سارا کام رومن میں ہے اور ہر ایک کی دسترس سے باہر ہے۔


کھوار-چترالی کتابیں [ترمیم]

چترالی اخبارات [ترمیم]

  • چترال وژن
  • آواز چترال


چترال کی ادبی انجمنیں [ترمیم]


ریڈیو میں چترالی پروگرام [ترمیم]

  • ریڈیو پاکستان پشاور اور ریڈیو پاکستان چترال کھوار زبان میں پروگرام نشر کرتے ہیں، پشاور سے کھوار میلس کے نام سے پروگرام پیش کیا جاتا ہے وہ چترال کے نام سے پروگرام ضرور ہے لیکن اس کی نشریات پشاور تک محدود ہیں چترالی عوام نے اسے بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔


ٹی وی میں چترالی پروگرام [ترمیم]

  • چھترارو ہواز، یہ خیبر نیوز ٹی وی کا ہفتہ وار پروگرام ہے جسکے میزبان رحمت عزیز چترالی، کوارڈینیٹر ژانو یاربیگ، پروڈیوسرز کامران رضا اور شفقت تاشفین، پروگرام منیجر داود جان، سربراہ حالات حاضرہ پروگرامز حسن خان اور اس پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو کامران حامد راجہ ہیں۔ یہ کھوار زبان کا پہلا ٹی وی پروگرام ہے جسکے پہلے میزبان اور نیوز کاسٹرز رحمت عزیز چترالی اور ژانویار بیگ ہیں۔ چترال کے عوام نے خیبر نیوز ٹی وی پر چترالی پروگرام شروع کرنے پر اے وی ٹی چینلز کا شکریہ ادا کیا ہے۔


بیرونی روابط [ترمیم]