انڈو نیشیا کی لوک ثقافت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Balinese painting of Prince Panji meeting three women in the jungle.

انڈو نیشیا کی لوک ثقافت (انگریزی: Folklore of Indonesia) کو انڈونیشیائی زبان میں “dongeng “ (کہانی) یا “cerita rakyat“ (لوگوں کی کہانی) کہا جاتا ہے اور اس سے مراد انڈونیشیا کی لوک کہانی ہوتا ہے۔ انڈونیشیا میں لوک ثقافت کا آغاز شفوی ادب سے ہوا۔ ابتدا میں کئی کہانیاں صرف سنائی جاتی تھیں اور تب تک لکھائی کا آغاز نہیں ہوا تھا۔ زیادہ تر کہانیاں اساطیری قسم کی ہیں اور دونوں کا آپس میں گہرا ناتا ہے۔

تھیم[ترمیم]

انڈونیشیائی لوک ثقافت میں وہاں کی متنوع عمومی ثقافت اور وہاں کے نسلی گروہ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ کئی نسلی گروہ اپنی لوک داستان اور کہانیاں صدیوں سے سناتے آ رہے ہیں۔ یہ کہانیاں عموما رات کو بستر پر بچوں کو سنائی جاتی ہیں اور ان میں اخلاقی اسباق ہوتے ہیں جیسے نرمی، حسن اخلاق، سچائی، بہادری، صبر، محبت اور بھائی چارہ وغیرہ۔ ان کہانیوں کے ذریعے بچوں کی اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔ ایک بہت ہی مشہور تھیم ہے “سچائی ہمیشہ سامنے آتی ہے اور جھوٹ کا منہ کالا ہو کر رہتا ہے“۔ انڈونیشیا لوک کہانیوں کا اختتام زیادہ تر اچھائی اور خوشی پر ہوتا ہے جبکہ کچھ المیہ کہانیاں ہوتی ہیں جن کا اختتام غم اور الم پر ہوتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

مزید پڑھیے[ترمیم]

  • Moertjipto (1992)۔ Folktales of Yogyakarta South Coast۔ ترجمہ بقلم Hartiko, Hari۔ Directorate General of Tourism, Republic of Indonesia 
  • Danandjaja, James (1992) Cerita Rakyat dar Jawa Tengah Jakarta: Grasindo. آئی ایس بی این 979-553-038-0
  • Setyawan, Dwianto (1992) Cerita Rakyat dari Jawa Timur Jakarta: Grasindo. آئی ایس بی این 979-553-089-5
  • Soemanto, Bakdi (1992) Cerita Rakyat dari Yogyakarta Jakarta: Grasindo. آئی ایس بی این 979-553-088-7
  • Soemanto, Bakdi (1995) Cerita Rakyat dari Yogyakarta 2 Jakarta: Grasindo. آئی ایس بی این 979-553-683-4
  • Soepanto, ed (1976) Ceritera Rakyat Daerah Istimewa Yogyakarta Yogyakarta: Proyek Penelitian dan Pencatatan Kebudayaan Daerah.