مندرجات کا رخ کریں

کتاب المناظر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کتاب المناظر
مدیرابن الہیشم
زبانعربی
لاطینی: Opticae Thesaurus کا صفحہ اول، جس میں ابن الہیشم کی کتاب المناظر میں قوس قزح، بحری جہازوں کو آگ لگانے کے لیے پیرابولک آئینے کا استعمال، پانی میں اضطراب کی وجہ سے مسخ شدہ تصاویر اور دیگر نظری اثرات کے خاکے شامل ہیں۔

کتاب المناظر ( عربی: كتاب المناظر؛ (لاطینی: De Aspectibus)‏ یا Perspectiva (اطالوی: Deli Aspecti)‏ ) بصریات اور مطالعہ کے دیگر شعبوں پر سات جلدوں پر مشتمل ایک مقالہ ہے جو قرون وسطیٰ کے مسلمان سائنس دان، ابن الہیثم (925۔1040ء) نے تحریر کیا ہے، جنہیں مغرب میں الہزن یا الہسین کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کتاب المناظر نے اس زمانے میں بصارت کے وسیع پیمانے پر رکھے گئے ایکسٹرامشن نظریے، جیسا کہ اقلیدس نے اپنی کتاب آپٹیکا میں پیش کیے، کے خلاف تجرباتی طور پر قائم دلائل پیش کیے اور جدید انٹرومشن نظریے کی تجویز پیش کی، جو اب قبول شدہ ماڈل ہے کہ آنکھ میں روشنی داخل ہونے سے بصارت حاصل ہوتی ہے۔ [1]:60–7.[2][3][ا][ب] یہ کتاب اس لیے بھی اہم سمجھی جاتی ہے کہ اس میں پہلی دفعہ فطری مظاہر کی تشریح کے لیے سائنسی طریقہ کار کو استعمال کیا گیا ہے۔ نیز اس کے سادہ کیمرے camera اور اس میں دیے ہوئے الہیشم مسئلے problem کی فارمولیشن بھی اہم ہے۔ اس کتاب نے تیرھویں اور ستراھویں صدی کے درمیان یورپ میں بصریات، طبیعیات اور ریاضی کی ترقی کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا۔ [4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. D. C. Lindberg (1976), Theories of Vision from al-Kindi to Kepler, Chicago, Univ. of Chicago Press آئی ایس بی این 0-226-48234-0
  2. Nader El-Bizri, 'A Philosophical Perspective on Alhazen's Optics', Arabic Sciences and Philosophy 15 (2005), 189–218
  3. Alhacen (2001)۔ مدیر: A. Mark Smith۔ Alhacen's Theory of Visual Perception: A Critical Edition, with English Translation and Commentary, of the First Three Books of Alhacen's "De Aspectibus", the Medieval Latin Version of Ibn al-Haytham's "Kitāb al-Manāẓir"۔ Vol. 1: Introduction and Latin text; Vol. 2: English translation۔ ترجمہ بقلم A. Mark Smith۔ Philadelphia: American Philosophical Society۔ ISBN 0-87169-914-1۔ OCLC 47168716 
  4. (Smith 2001)