صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

نیکوسیا (یونانی: Λευκωσία لیفکوسیا) قبرص کا سب سے بڑا شہر اور میساوریا میدانی علاقہ کے تقریباً وسط میں دریائے پیدیوس کے کنارے پر واقع حکومت قبرص کا دار الحکومت ہے۔ یہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں انتہائی جنوب مشرقی دار الحکومت ہے۔ یہ شہر 4،500 برسوں سے مسلسل آباد ہے اور دسویں صدی سے قبرص کا دار الحکومت چلا آرہا ہے۔ قبرص بحران 1955–64ء کے بعد سے ترک قبرصی اور یونانی قبرصی شہر کی تقسیم کے بعد شہر کے شمالی اور جنوبی الگ الگ حصوں میں آباد ہیں۔ 1974ء میں ترکی کے قبرص کے حملے کے بعد شہر کے درمیان میں ایک عسکری خط اخضر قائم ہے جو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہے۔ اس تقسیم کے بعد نیکوسیا کا جنوبی حصہ جمہوریہ قبرص کا دار الحکومت اور شمالی قبرص ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا دار الحکومت ہے۔

قانون سازی اور انتظامی افعال کے علاوہ نیکوسیا نے خود کو جزیرے کے اقتصادی دار الحکومت اور اہم بین الاقوامی کاروباری مرکز کے طور پر بھی منوایا ہے۔ 2018ء میں نیکوسیا دنیا کے تقابل میں قوت خرید میں بتیسواں امیر ترین شہر تھا۔ دیوار برلن کے خاتمے کے بعد نیکوسیا دنیا کا واحد منقسم دار الحکومت ہے۔

خبروں میں

ابراہیم رئیسی
ابراہیم رئیسی

کیا آپ جانتے ہیں؟

ریفلیزیا
ریفلیزیا

 • …کہ مملوک جرنیل الملک الظاہر بیبرس منگول افواج کو شکست دینے والے پہلے جرنیل تھے، جنہوں نے جنگ عین جالوت میں فتح حاصل کرنے بعد مصر، شام اور یورپ کو منگولوں کی تباہ کاریوں سے بچایا؟
 • …کہ پانی پت کی پہلی جنگ میں ہندوستان میں پہلی بار توپوں اور بارود کا استعمال کیا گیا؟
 • …کہ ‏ریفلیزیا (تصویر میں) دنیا کا سب سے بڑا پھول ہے اس کا قطر 100 سنٹی میٹر اور وزن 10 کلوگرام تک ہوتا ہے؟‏
 • …کہ پیرو میں واقع لارینکونادا دنیا کا بلند ترین شہر ہے، یہ سطح سمندر سے 5100 میٹر کی بلندی پر واقع ہے؟
 • …کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم دنیا میں کسی بھی کھیل کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے؟

اقتباس

انگریزی سے نابلد اور اردو پڑھنے اور سمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

آج کا لفظ

6
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 206,186 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

عامر خان ایک بھاتی اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایت کار، پس پردہ گلوکار، منظر نویس اور ٹی وی شخصیت ہیں۔ عامر آٹھ سال کی عمر میں اپنے ماموں ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات(1973ء) میں پہلی دفعہ سامنے آئے۔1983 میں انہوں نے پرنویا میں معاون ہدایت کار اور اداکار کے طور پر کام کیا یہ فلم ایک مختصر فلم تھی جس کی ادیتا بھتٹاچریا نے ہدایت کاری کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے عامر کی فلم منزل منزل (1984ء) اور زبردست (1985ء) کی ہدایت کاری کرنے میں ان کی مدد کی۔ بلوغت کی بعد عامر کی پہلی تجرباتی فلم ایک سماجی فلم تھی جس کا نام ہولی تھا جسے 1984ء میں بنایا گیا۔

عامر نے سب سے اہم کردار پہلے پہل مشہور فلم قیامت سے قیامت تک (1988ء) میں جوہی چاولہ کے مقابل میں نبھایا۔ انکی سنسنی خیز فلم راکھ (1989ء) میں ان کی اداکاری سے انہوں نے 36 ویںنیشنل فلم ایوارڈ میں ایک اہم مقام پایا۔

تاریخ

آج: بدھ، 22 مئی 2024 عیسوی بمطابق 13 ذوالقعدہ 1445 ہجری (م ع و)

واقعات
  • 1915ء - اسکاٹ لینڈ کے گریٹنا گرین کے قریب کوئنٹن شل ریل حادثے میں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے 227 افراد ہلاک اور 246 زخمی ہوئے۔
  • 1927ء - شینینگ، چین کے قریب، 8.3 شدت کا زلزلہ آیا، اس میں 200,000 اموات کا سبب بنا۔
  • 1987ء - میرٹھ، بھارت میں ہاشم پورہ کا قتل عام ہوا۔
  • 2010ء - بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ زمین پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوا، جہاز میں سوار 166 میں سے 158 افراد ہلاک ہوئے۔
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 206,186 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!