خواجہ شمس الدین عظیمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

حضرت شیخ خواجہ شمس الدین عظیمی پاکستان کے ایک شہرہء آفاق صوفی بزرگ، عالمِ دین، ماہرِ روحانیات، دانشور، مفکر، اور مصنف ہیں۔ آپ تصوف کے سلسلۂ عظیمیہ کے مہتمم اور حضور قلندر بابا اولیاء کے خلیفہ ہیں، جن کے نام (سید محمد عظیم برخیا) پر آپ نے سلسلۂ عظیمیہ کو عالمگیر حیثیت عطا کی۔ عظیمی صاحب تصوف، روحانیات، نفسیات، مابعدالطبیعات، اور علومِ اسلامیہ پر لاتعداد کتابوں کے مصنف ہیں۔ جن میں سے بیشتر دنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل ہیں۔ خلقِ خدا کو فکرِ پیغمبری (صلی اللہ علیہ وسلم) سے روشناس کرانے کے لئے آپ نے سلسلۂ عظیمیہ کے فروغ کی بناء رکھی اور اسے چہار دانگ عالم میں پھیلایا۔ آج پوری دنیا میں کئی لاکھ مسلمان اور بیشتر غیر مسلم بھی رشد و ہدایت کے اس چشمہء رواں سے فیضیاب ہورہے ہیں۔ عظیمی صاحب نے کراچی میں مراقبہ ہال کی بنیاد رکھی اور خود بھی وہیں قیام کرتے ہیں جہاں سے خلقِ خدا روحانی آسودگی اور مسائل کا حل پاتی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں مراقبہ ہال مخلوقِ عالم کو رشدِ روحانی عطا کرنے کیلئے سرگرم ہیں اور عظیمی صاحب خود بھی وہاں کے دورے کرتے رہتے ہیں۔ آپ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں جو دنیا بھر میں علم و فکر کی ترویج کا ضرب المثل ذریعہ بن چکی ہے۔

بیرونی روابط [ترمیم]

[1]