ابن نحاس دمشقی دمیاطی
Appearance
ابن نحاس دمشقی دمیاطی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | دمشق |
وفات | سنہ 1411ء دمیاط |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | شافعی |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
شعبۂ عمل | تفسیر قرآن ، شریعت ، حدیث ، فقہ |
درستی - ترمیم |
ابن نحاس دمشقی دمیاطی (وفات: 814ھ/1411ء) مصری شافعی عالم اور فقیہ تھے۔
سیرت
[ترمیم]دمشق میں پیدا ہوئے، تیورلنک کے ایام میں مصر کا سفر کیا، وہیں اپنا مسکن بنا لیا، دمیاط کی سرحد پر جہاد و قتال میں مشغول رہے اور طینہ کے قریب بحیرہ کے مشرقی جانب فرنگیوں سے ایک جنگ میں اقدام کرتے ہوئے (ابن حجر کے مطابق) شہید ہو گئے اور دمیاط میں مدفون ہوئے۔[1] سنہ وفات 814ھ ہے۔
تصانیف
[ترمیم]- مشارق الاسواق الی مصارع العشاق
- مثیر الغرام الی دارالسلام
- تنبیہ الغافلین فی معرفۃ الکبائر والصغائر
- بیان المغنم فی الورد الاعظم
- حاشیۃ علی شرح تجوید الکلام [2]