اپ بھرنش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اَپ بھرنش (ہندی: अपभ्रंश) جدید ہند آریائی زبانوں کے طلوع سے پہلے شمالی ہند میں بول چال اور تخلیق ادب کی سب سے متحرک اور اہم زبان رہی ہے۔ اس کا دور تقریباً چھٹی صدی عیسوی سے بارہویں صدی تک رہا ہے۔ لسانیاتی نقطۂ نظر سے اپ بھرنش قرون وسطی میں ہند آریائی زبانوں کی آخری زبان ہے جو پراکرت اور جدید زبانوں کی درمیانی کڑی ہے۔

اپ بھرنشیں اور پراکرت[ترمیم]

مختلف اپ بھرنش زبانیں یا بولیاں مختلف پراکرتوں کے بطن سے پیدا ہوئیں۔ اس لیے جہاں پراکرتیں بولی جاتی تھیں وہیں اپ بھرنش زبانیں بولنے لگیں۔ بہت سے ماہرینِ لسانیات نے اپ بھرنشوں کی پانچ قسمیں بیان کی ہیں۔

  1. شورسینی اپ بھرنش
  2. مگدھی اپ بھرنش
  3. اردھ مگدھی اپ بھرنش
  4. مہاراشٹری اپ بھرنش
  5. شمال مغربی اپ بھرنش،

اس کی دو قسمیں ہیں :

  1. کیکیئی اپ بھرنش
  2. براچڈ اپ بھرنش

نام[ترمیم]

اپ بھرنش کے شاعروں نے اپنی زبان کو صرف بھاسا، دیسی بھاسایاگامیل بھاسا (دیہی زبان) کہا ہے،لیکن سنسکرتی کتابوںمیں اس زبان کے لیے اکثراپ بھرنشاور کہیں کہیں اب بھرشٹ کی تعبیر استعمال کی گئی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]