قبل ازوقت پیدائش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قبل ازوقت پیدائش
مترادفنورسیدہ, میعاد سے پہلے پیدائش،قبل ازنشوونما کی پیدائش
انکیوبیٹر میں قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ
اختصاصوضع حمل کا علم، قبالت, علم الاطفال
علامات37 ہفتوں سے کم وقت میں ایک بچے کی پیدائش حمل کی عمر[1]
مضاعفاتدماغی فالج، نشو ونما میں تاخیر، سننے کے مسائل، نظر کے مسائل[1]
وجوہاتاکثر نامعلوم[2]
خطرہ عنصرذیابیطس, ہائی بلڈ پریشر, ایک سے زیادہ بچوں کا حمل, موٹاپا یا کم وزن, اندام نہانی کے انفیکشن, سیلیک بیماری،تمباکو نوشی، نفسیاتی دباؤ[2][3][4]
تدارکپروجیسٹرون[5]
علاجکورٹی کوسٹیرائڈز،, جلد سے جلد کے رابطے کے ذریعے بچے کو گرم رکھنا، دودھ پلانا، انفیکشن کا علاج کرنا، سانس لینے میں مدد کرنا[2][6]
تعدد~15 ملین سالانہ (12% بچوں کی پیدائش)[2]
اموات805,800[7]

قبل از وقت پیدائش ، جسے قبل از ونشوونما کی پیدائش بھی کہا جاتا ہے،اگر بچے کی پیدائش تقریباً 40 ہفتوں کے برعکس ، 37 ہفتوں سے کم حمل کی عمر میں ہو تو [1] ان بچوں کو پریمی یا کم نشو و نما والے بچوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ [1] قبل از وقت درد زہ کی علامات، میں دس منٹ سے کم وقفہ سے بچہ دانی کا سکڑاؤ یا اندام نہانی سے سیال کا اخراج شامل ہیں۔ [8] قبل از وقت نوزائیدہ بچوں کو دماغی فالج ، نشو و نما میں تاخیر ، سماعت کے مسائل اور بینائی کے مسائل کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ [1] جتنی جلدی بچہ پیدا ہوگا، یہ خطرات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ [1]

قبل از وقت پیدائش کی وجہ اکثر معلوم نہیں ہوتی۔ [2] خطرے کے عوامل میں ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر ، ایک سے زائد بچوں سے حاملہ ہونا، موٹاپا یا کم وزن ، اندام نہانی کے متعدد انفیکشن ، تمباکو نوشی سمیت فضائی آلودگی اور نفسیاتی دباؤ شامل ہیں۔ [2] [3] [9] یہ سفارش کی جاتی ہے کہ طبی طور پر 39 ہفتوں سے پہلے وضع حمل نہ کروائی جائے جب تک کہ دیگر طبی وجوہات کی بنا پر ضروری نہ ہو۔ [2] سیزیرین سیکشن کے لیے بھی یہی تجویز کیا جاتا ہے۔ [2] قبل از وقت پیدائش کی طبی وجوہات میں پری لیمپسیا شامل ہے۔ [10]

خطرے سے دوچار خواتین کو دوران حمل ، ہارمون پروجیسٹرون ، دیا جائے تو، قبل از وقت پیدائش کو روکا جا سکتا ہے۔ [5] شواہد بستر پر آرام کرنے کی افادیت کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ [5] یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم از کم 75فیصد ،قبل از وقت پیدایش والے بچے مناسب علاج کے ساتھ زندہ رہتے ہیں اور حالیہ پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں میں بقا کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ [2] ان خواتین میں جو 24 سے 37 ہفتوں کے درمیان بچے کو جنم دے سکتی ہیں، کورٹیکوسٹیرائڈز نتائج کو بہتر بناتی ہیں۔ [6] [11] متعدد دوائیں، بشمول نیفیڈیپائن ، ڈیلیوری میں تاخیر کر سکتی ہیں تاکہ ماں کو وہاں منتقل کیا جا سکے جہاں زیادہ طبی دیکھ بھال دستیاب ہو اور کورٹیکوسٹیرائڈز کے کام کرنے کا زیادہ موقع ہو۔ [12] بچے کی پیدائش کے بعد، دیکھ بھال میں بچے کو جلد سے جلد کے رابطے کے ذریعے گرم رکھنا، دودھ پلانے میں مدد، انفیکشن کا علاج اور سانس لینے میں مدد شامل ہے۔ [2]

قبل از وقت پیدائش دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں میں موت کی سب سے عام وجہ ہے۔ [1] تقریباً 15 ملین بچے ہر سال قبل از وقت ہوتے ہیں (تمام ڈیلیوری کا 5سے 18فیصد)۔ [2] برطانیہ میں یہ شرح تقریباً 7.9فیصداور ریاستہائے متحدہ میں وہ تمام پیدائشوں کا تقریباً 12.3فیصدہیں۔ [13] [14] تقریباً 0.5فیصد پیدائش بہت قبل از وقت ہوتی ہیں اور زیادہ تر نوزائیدہ بچوں کی اموات کا باعث بنتی ہیں۔ [15] بہت سے ممالک میں 1990 اور 2010 کے درمیان قبل از وقت پیدائش کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ [2] قبل از وقت پیدائش سے ہونے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں 2015 میں 0.81 ملین اموات ہوئیں جو 1990 میں 1.57 ملین تھیں [7] [16] 22 ہفتوں کی پیدائش میں زندہ رہنے کا امکان تقریباً 6فیصدہے، جب کہ 23 ہفتوں میں یہ 26، 24 ہفتوں میں 55 اور 25 ہفتوں میں تقریباً 72فیصد ہے۔ [17] بغیر کسی طویل مدتی مشکلات کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہیں۔ [18]

حوالہ جات:[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Preterm Labor and Birth: Condition Information"۔ National Institutes of Health۔ 3 November 2014۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ World Health Organization (November 2014)۔ "Preterm birth Fact sheet N°363"۔ who.int۔ 07 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2015 
  3. ^ ا ب "What are the risk factors for preterm labor and birth?"۔ National Institutes of Health۔ 3 November 2014۔ 05 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  4. G Saccone، V Berghella، L Sarno، GM Maruotti، I Cetin، L Greco، AS Khashan، F McCarthy، D Martinelli، F Fortunato، P Martinelli (February 2016)۔ "Celiac disease and obstetric complications: a systematic review and metaanalysis"۔ American Journal of Obstetrics and Gynecology۔ 214 (2): 225–234۔ PMID 26432464۔ doi:10.1016/j.ajog.2015.09.080 
  5. ^ ا ب پ "What treatments are used to prevent preterm labor and birth?"۔ National Institutes of Health۔ 3 November 2014۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  6. ^ ا ب "What treatments can reduce the chances of preterm labor & birth?"۔ National Institutes of Health۔ 11 June 2013۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  7. ^ ا ب H Wang، M Naghavi، C Allen، RM Barber، ZA Bhutta، A Carter، وغیرہ (GBD 2015 Mortality and Causes of Death Collaborators) (October 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980-2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ 388 (10053): 1459–1544۔ PMC 5388903Freely accessible۔ PMID 27733281۔ doi:10.1016/s0140-6736(16)31012-1 
  8. "What are the symptoms of preterm labor?"۔ National Institutes of Health۔ 11 June 2013۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  9. ^ Korten, I; Ramsey, K; Latzin, P (January 2017)
  10. "What causes preterm labor and birth?"۔ National Institutes of Health۔ 3 November 2014۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  11. "Antenatal Corticosteroid Therapy for Fetal Maturation"۔ ACOG۔ October 2016۔ 29 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2016 
  12. ^ Haram K, Mortensen JH, Morrison JC (March 2015)
  13. ^ Chow, Yuan Huang; Dattani, Nirupa (2009-02-26)
  14. ^ Mathews, T. J.; Minino, A. M.; Osterman, M. J. K.; Strobino, D. M.; Guyer, B. (2010-12-20)
  15.   ^ American College of Obstetricians Gynecologists; Society for Maternal-Fetal Medicine (October 2017)
  16. ^ GBD 2013 Mortality and Causes of Death Collaborators (January 2015)
  17. Cloherty and Stark's Manual of Neonatal Care (8 ایڈیشن)۔ Lippincott Williams & Wilkins۔ 2016۔ صفحہ: 161۔ ISBN 9781496367495 
  18. ^ Jarjour IT (February 2015).

بیرونی روابط[ترمیم]

Classification
External resources