مندرجات کا رخ کریں

پیریستروئیکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیریستروئیکا (روسی: Перестройка) ایک روسی لفظ ہے جس کا مطلب ”دوبارہ تشکیل دینا“ یا ”نئے سرے سے ترتیب دینا“ ہے۔ یہ اصلاحات کا ایک سلسلہ تھا جو سوویت اتحاد کے رہنما میخائل گورباچوف نے 1986ء میں شروع کیا۔[1] اُس وقت سوویت اتحاد کے خاتمے میں چند ہی سال باقی رہ گئے تھے اور بہت سے مؤرخین کا خیال ہے کہ پیریستروئیکا انہدام کی ایک بڑی وجہ بنی۔ یہ پالیسی گورباچوف کی ایک اور مشہور اصلاح ”گلاسنوست“ کے ساتھ سامنے آئی ، جس کے تحت ذرائع ابلاغ پر پابندیاں کم کی گئیں اور لوگوں کو حکومت پر تنقید کرنے کی اجازت ملی۔ یہ پہلی بار تھا کہ عوام کو ریاستی نظام کی اندرونی خرابیوں کا علم ہوا۔ مثال کے طور پر چرنوبل کا ایٹمی حادثہ جس کی خبر تین دن بعد دی گئی یا وہ خفیہ معاہدے جو اسٹالن نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ہٹلر کے ساتھ کیے تھے۔

سوویت یونین نظریاتی طور پر ایک اشتمالی ریاست تھی جہاں تمام وسائل حکومت کی ملکیت ہوتے تھے اور عام لوگوں کو زمین یا کاروبار رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔ مگر پیریستروئیکا کے ذریعے کچھ لوگوں کو ذاتی کاروبار قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔[2] گورباچوف کا مقصد معیشت کو سہارا دینا تھا کیونکہ کئی دہائیوں سے ترقی رُکی ہوئی تھی اور اُن کے دورِ حکومت تک حالات مزید خراب ہو چکے تھے۔ لیکن ان اصلاحات کے نتائج منفی نکلے اور کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ گورباچوف کی پالیسیوں نے ہی سوویت یونین کو توڑنے کی راہ ہموار کی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Perestroika". ibiblio.org (بزبان انگریزی). Retrieved 2010-05-02.
  2. "Russia-Unforeseen Results of Reform The Perestroika Program". mongabay.com (بزبان انگریزی). Retrieved 2010-05-02.