مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

کربلا میں مزار امام حسین

واقعہ کربلا، جس میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے امام حسین ابن علی اور ان کے رشتہ دار اور غلاموں کو 10 محرم الحرام، 61ھ میں عراق کے شہر کربلا میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بے دردی سے شہید کیا گيا۔ اس واقعہ نے آنے والی صدیوں میں مسلمانوں پر ڈھیروں دور رس اثرات مرتب کیے۔ جو ہنوز جاری ہیں۔ واقعہ کربلا کے پس منظر، عوامل اور تفصیلات میں تاریخی بنیادوں پر اہل سنت و جماعت اور اہل تشیع کے درمیان کئی باتوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس بات پر سبھی متفق ہیں کہ یہ واقعہ 10 محرم 61 ھ کو کربلا میں پیش آیا، اور اس میں امام حسین، اہل بیت اور اصحاب کو قتل کیا گیا۔ اس مضمون میں واقعہ کربلا کے اعداد و شمار بیان کئے گئے ہیں۔

خبروں میں

برطانیہ کے عام انتخابات 2024ء
کیئر اسٹارمر

کیا آپ جانتے ہیں؟

ظہیر الدین محمد بابر
ظہیر الدین محمد بابر

 • …کہ مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر (تصویر میں) ایک مصنف بھی تھا جس نے تزک بابری لکھی؟
 • …کہ پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس چلاتی ہے؟
 • …کہ نیلی وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے اس کا وزن 190 ٹن کے قریب ہوتا ہے؟
 • … کہ 1896ء میں فرانس کے فلپ گرینیر ملک کی تاریخ میں فرانسیسی قومی اسمبلی میں داخل ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے؟
 • …کہ اے۔کے 47 دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رائفل ہے۔ اور اسے اب تک 75 سے زائد جنگوں ميں استعمال کیا جا چکا ہے؟


اقتباس

انگریزی سے نابلد اور اردو پڑھنے اور سمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

آج کا لفظ

8
عموماً کہا جاتا ہے: مطالعہ کے دوران یہ واقعہ نظر سے گزرا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مطالعہ کے دوران میں یہ واقعہ نظر سے گزرا
واضح رہے کہ: لفظ دوران کو میں کے بغیر استعمال کرنا ہندی زبان میں رائج ہے، نیز دوران میں کا استعمال اردو کے تمام مسلم الثبوت اساتذہ کے یہاں ملتا ہے۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 207,759 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

ائمہ اثنا عشریہ یا بارہ امام شیعہ، علوی اور اہل سنت کے نزدیک پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سیاسی اور روحانی جانشین ہیں۔ بارہ امامی الہیات کے مطابق یہ بارہ امام بنی نوع انسان کے لیے ناصرف مثالی، عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کرنے کا حق و اہلیت رکھتے ہیں بل کہ یہ شریعت اور قرآن کی بھی اکمل تاویل کر سکتے ہیں۔ نبی اور ان ائمہ کی سنت کی پیروی ان کے پیروکاروں کو ضرور کرنی چاہیے تاکہ وہ غلطیوں اور گناہوں سے بچ سکیں، امام ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ معصوم اور خطا سے پاک ہوں اور ان کی پیغمبر اسلام سے جانشینی گذشتہ امام کی نص (وصیت) سے ثابت ہو۔

تاریخ

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 207,759 مضامین موجود ہیں۔

منتخب تصویر



دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کو موسسۃ الویکیمیڈیا کے تحت چلایا جاتا ہے، جس کے زیر انتظام متعدد دیگر کثیر اللسانی اور آزاد منصوبے بھی روبہ عمل ہیں:





ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!