تحصیل احمد پور شرقیہ

متناسقات: 29°09′N 71°16′E / 29.150°N 71.267°E / 29.150; 71.267
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تحصیل احمد پور شرقیہ|احمد پور شرقیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع بہاولپور میں واقع ہے۔ یہ تحصیل احمد پور شرقیہ کا صدر مقام ہے۔ شہر ملک پاکستان صوبہ پنجاب ضلع بہاولپور منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) اس شہر کے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب ہے جو مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ ڈیرہ نواب صاحب دراصل احمد پورشرقیہ کے ریلوے اسٹیشن کا نام ہے۔جو دراصل سابق ریاست بہاول پور کے نواب فرما نرواؤں کی جائے پیدائش تھی۔ اسی مناسبت سے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب رکھا گیا۔ احمد پور شرقیہ میں نواب صاحب کی وسیع وعریض رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس کے نام سے مشہور ہے۔ایک سو سال قدیم اس محل کی آب و ہوا میں وائس رائے ہند سے لے کر مختلف وزرائے اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل ایوب خان سے شاہ ایران تک اپنے دور کے تقریباَ سبھی اہم لوگ یہاں کا دورہ کر چکے ہیں اور اس مقصد کے لیے ریلوے اسٹیشن پر ہی ایک شاہی مہمان خانہ بھی قائم تھا جہاں معزز مہمان کا خصوصی ریلوے سیلون براہ راست ایک علاحدہ ریلوے لائن کے ذریعے پہنچتا اور نواب صاحب مہمان کا استقبال کرتے تھے لیکن افسوس اب شاہی مہمان خانہ بھی گردش زمانہ کی نذر ہو کر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ضلع بہاولپور، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ [1]۔ اس تحصیل کا صدر مقام احمد پور شرقیہ ہے۔ اس میں 31 یونین کونسلیں ہیں۔

ضلع بہاولپور کی دیگر تحصیلیں[ترمیم]


مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مردم شماری ,StatPak.com, اعدادو شمار بتاریخ اکتوبر 2009

29°09′N 71°16′E / 29.150°N 71.267°E / 29.150; 71.267