لاء کالج سکھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لا کالج سکھر سندھ میں واقع ایک کالج ہے جہاں قانون کی تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ لا کالج مشہور قانون دان سید مظہر علی شاہ نے 1954ء میں سکھر لوکل بورڈ کے ہال میں قائم کیا۔ اس کالج کا نام آغا بدرالدین عالم کے نام پر رکھا گیا، جوسکھر لوکل بورڈ کے صدر تھے۔ 1961ء میں اس وقت کے وزیر ذوالفقارعلی بھٹو نے نئے کالج کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا جو اب تعمیر ہو چکا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ سکھر، رحیمداد خان مولائی شیدائی، سندھی ادبی بورڈ،جامشورو،2005ء، ص 190
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔