ابن زیاد
ابن زیاد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: عُبيد الله بن زياد) |
پیدائش | سنہ 648ء بصرہ |
وفات | 6 اگست 686ء (37–38 سال) دریائے خازر |
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا |
قاتل | ابراہیم بن اشتر نخعی [1] |
رہائش | خراسان بصرہ کوفہ دمشق |
شہریت | خلافت راشدہ (648–661) سلطنت امویہ (661–686) |
آبائی علاقہ | مکہ |
والد | زیاد بن ابی سفیان |
خاندان | خلافت امویہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | عسکری قائد ، والی |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
وفاداری | سلطنت امویہ |
لڑائیاں اور جنگیں | ماوراء النہر کی مسلم فتح ، سانحۂ کربلا ، معرکہ مرج راہط (684ء) ، معرکہ عین الوردہ ، جنگ خازر |
درستی - ترمیم |
گورنر کوفہ، پورا نام عبیداللہ بن زیاد بن ابیہ جسے ابن مرجانہ یا ابن زیاد کے نام سے پہچانا جاتا ہے (28 ہجری - 67 ہجری) بنو امیہ کا ایک مشہور فوجی کمانڈر تھا اور امام حسین بن علی علیہم السلام اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے اہم عوامل میں سے ایک تھا۔ وہ مرجانہ نامی لونڈی سے پیدا ہوا۔ بعض نے طنزیہ انداز میں ابن زیاد کو اس کی والدہ سے منسوب کیا ہے اور اسے "ابن مرجانہ" کہا جانے لگا، جس سے مراد عبید اللہ کی پیدائشی ناپاکی ہے۔ مسلم بن عقیل نے کوفے میں امام حسین علیہ السلام کے حق میں زمین ہموار کرنا شروع کی تو یزید بن معاویہ نے ابن زیاد کو بصرے سے تبدیل کرکے کوفے کا گورنر مقرر کر دیا۔ اس نے پہلے مسلم بن عقیل اور ان کے دو کم سن فرزندوں کو شہید کرادیا۔ پھر حضرت حُر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک ہزار سوار دے کر حضرت امام حسین علیہ السلام کا راستہ روکنے کے لیے بھیجا۔ امام حسین علیہ السلام میدان کربلا میں خیمہ زن ہوئے۔ ابن زیاد نے پہلے عمر بن سعد اور پھر شمر بن ذی الجوشن کو فوج دے کر ان کے مقابلے کے لیے بھیجا۔ جس کے نتیجے میں المناک حادثہ کربلا(محرم 61ھ) رونما ہوا۔ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد پہلے شہداء کے سر کاٹ کر ابن زیاد کو پیش کیے گئے۔ اس نے امام حسین علیہ السلام کے سر کی بے ادبی کی اور تمام سر یزید کو روانہ کر دیے۔ محرم 67ھ میں ابن زیاد کا مختار ثقفی کے جرنیل ابراہیم سے مقابلہ ہوا۔ جس میں ابن زیاد کو شکست ہوئی اور وہ میدان جنگ میں مارا گیا۔ قتل کے بعد اس کے سر کو کوفے میں اسی مقام پر لا کر رکھا گیا جہاں چھ سال قبل اس نے امام حسین علیہ السلام کا سر رکھوایا تھا۔