اسلم ترکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

اسلم ترکی شہدائے کربلا میں سے تھے۔ امام حسین کے غلام تھے، جو انہوں نے اپنے بیٹے امام سجاد کو بخش دیئے تھے۔ آپ مدینہ سے ہی حضرت حسین کے ساتھ تھے۔ اور آخر کار واقعہ کربلا میں امام حسین کی نصرت کرتے ہوئے شرف شہادت حاصل کیا۔

نام[ترمیم]

آپ کا نام اسلم بن عمرو (یا عمر) دیلمی تھا۔ شہدائے کربلا میں سے تھے۔ آپ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے ایک ترک غلام تھے، وہ کماندار اور تیرانداز تھے اور انہیں امام حسین کا کاتب سمجھا جاتا تھا۔ آپ قاری قرآن اور عربی زبان سے واقف تھے۔ کچھ نے آپ کا نام سلیمان اور سلیم بھی لکھا ہے۔[1]

جنگ و دلاوری[ترمیم]

عاشورہ کے دن، جب انہیں میدان جنگ میں جانے کی اجازت ملی، وہ مندرجہ ذیل رجز پڑھتے ہوئے بڑی بہادری سے لڑے: البحر من طعنى و ضربى يصطلى و الجو من سهمى و نبلى يمتلى اذا حسامى فى يمينى ينجلى ينشق قلب الحاسد المبجل.[2] میرے نیزہ اور میری تلوار کے زور سے سمندر ابلتا ہے اور آسمان میرے تیروں سے بھر جاتا ہے۔

شہادت[ترمیم]

وہ بہادری سے لڑے اور بہت سے لوگوں کو جہنم واصل کیا۔ آخر کار یہ جنگجو لڑتے، لڑتے زمین پر گر پڑے۔ آپ نے کافر فوج پر جو حملہ کیا اور بہت سے لوگوں کو ملک عدم میں بھیج دیا، کچھ مورخین نے آپ کے دست مبارک سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ستر بتائی ہے۔

امام ان کے سرہانے آئے اور روئے اور چہرہ ان کے چہرے پر ڈالا۔ اسلم نے آنکھیں کھولیں اور حسین رض کو اپنے سرہانے دیکھا اور مسکرا دیئے۔[3] اور چلائے: من مثلي و ابن رسول الله واضع خده علي خدي. «کون میری مثل ہے، خدا کے رسول کے بیٹے نے میرے رخسار پر اپنا رخسار رکھا۔» یہ جملہ کہتے ہی از شوق، جان، جان آفرين کے سپرد کر دی۔[4] اچانک غلام کے بیٹے نے چہرے کا بوسہ لیا اور کہا: ہمارے مذہب میں، سیاہ اور سفید میں کوئی فرق نہیں ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انصار الحسين، ص58.
  2. مقتل خوارزمى، ج2، ص24.
  3. بحارالانوار، ج45، ص30، عوالم (امام حسين علیه السلام)، ص273.
  4. ابصار العين، ص53، نفس المهموم، ص294، بحار 30:45.

سانچے[ترمیم]

منابع[ترمیم]