منجح بن سہم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

منجح بن سہم شہدائے کربلا میں سے ہیں اور 10 محرم 61ھ کو لشکر عمرو بن سعد سے لڑتے ہوئے حملہ اولی میں شہید ہوئے ۔

جماعت حسینی میں آزاد افراد کے ساتھ ساتھ غلاموں کی نمائندگی بھی کافی تھی.ان میں سب سے پہلے سلسلہ شہداء میں جن کا نام آتا ہے وہ منجح ہیں۔

شرف غلامی[ترمیم]

شیخ الطائفہ نے کتاب الرجال میں ان کا نام اصحابِ حسین علیہ السلام میں شمار کیا ہے.زمخشری نے ربیع الابرار میں لکھا ہے کہ حسینہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی کنیز تھی جسے آپ (ع) نے نوفل بن حارث بن عبدالمطلب سے خرید فرمایا تھا اور اس کی شادی سہم سے کردی تھی.اس طرح منجح کی ولادت ہوئی اور چونکہ یہ کنیز علی بن حسین علیہما السلام (زین العابدین) کے گھر میں خدمات انجام دیتی تھی اس لیے حضرت امام حسین علیہ السلام جب عراق کی طرف روانہ ہوئے تو وہ کنیز اپنے فرزند منجح سمیت آپ (ع) کے ہمراہ آئی۔ کربلا میں ان کی شہادت اوائل جنگ میں ہی واقع ہوئی اور وہ حسان بن بکر حنظلی کے ہاتھ سے قتل ہوئے۔[1]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]