مندرجات کا رخ کریں

جے رام ٹھاکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جے رام ٹھاکر
(ہندی میں: जयराम ठाकुर ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
25 دسمبر 2012 
وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 دسمبر 2017  – 11 دسمبر 2022 
ویربھدر سنگھ  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 6 جنوری 1965ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منڈی ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جے رام ٹھاکر (انگریزی: जय राम ठाकुर) ایک بھارتی سیاست دان جو 27 دسمبر 2017ء سے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ نومبر 2017ء کے اسمبلی انتخابات میں وزارت اعلیٰ کے ایک دوسرے بی جے پی امیدوار پریم کمار دھومل کو شکست دینے کے بعد وہ 24 دسمبر 2017ء کو بی جے پی قانون ساز جماعت کے لیڈر منتخب ہوئے تھے۔ وہ سنہ 1998ء سے ہماچل پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں اور ہماچل پردیش کی بی جے پی حکومت میں کابینہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ سنہ 2009ء سے سنہ 2012ء تک وزیر دیہی ترقی و پنچایتی راج تھے۔ وہ سَراج حلقے سے ہماچل پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلی بار سنہ 1998ء میں اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔[1]

ولبھ گورنمنٹ کالج منڈی میں دوران تعلیم ہی انھوں نے سیاست میں قدم رکھا اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) میں شامل ہو گئے اور پہلے الیکشن بھی اسی جماعت کے جھنڈے تلے جیتا۔ طلبہ تنظیم کے ساتھ وہ لمبے عرصے تک جڑے رہے۔ سنہ 1986ء میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے جوائنٹ سیکریٹری، ریاست بنے۔ 1989ء سے 1993ء تک اے بی وی پی (جموں و کشمیر) کے آرگنائزنگ سیکریٹری، 1993ء سے 1995ء تک بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کے ریاستی سیکریٹری، 2002ء سے 2003ء تک بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ و بی جے پی ضلع منڈی کے صدر، 2003ء سے 2005ء تک بی جے پی کے ریاستی نائب صدر اور 2006ء سے 2009ء تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رہے۔[2]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

وہ منڈی کے علاقے تُھنگ کے گاؤں تندی کے ایک غریب راجپوت کسان خاندان پیدا ہوئے تھے۔[3] جے رام ٹھاکر پانچ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر تھے، ان کی دو بہنیں اور تین بھائی تھے۔[4] ان والد کا نام جیتھو رام اور والدہ کا نام بریکو دیوی تھا۔[5] جے رام نے ابتدائی تعلیم کُرنی اسکول سے حاصل کی۔[5] اور گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول بگسیاد سے تعلیم حاصل کی اور بعد میں اپنا بی اے منڈی کے ولبھ گورنمنٹ کالج سے کیا۔ انھوں نے ایم اے چندی گڑھ کی پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کیا۔

نجی زندگی

[ترمیم]

جے رام ٹھاکر نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی ساتھی سادھنا ٹھاکر سے شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ سادھنا ایک ڈاکٹر ہیں اور ان کی پیدائش جے پور کے ایک کناڈیگا (کنڑ) خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کی دونوں بیٹیاں ہماچل پردیش کے میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں۔[6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Who is Jairam Thakur – front runner for Himachal Pradesh CM post after Prem Kumar Dhumal's shock defeat"۔ دی فنانشیل ایکسپریس (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2017-12-19۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2017 
  2. "Personal Information-Himachal Pradesh Vidhan Sabha"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2017 
  3. "Jai Ram Thakur, the Next Chief Minister of Himachal Pradesh"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2017 
  4. "Jai Ram Thakur: The rise and rise of Himachal Pradesh's new CM-elect in BJP"۔ دی فنانشیل ایکسپریس (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2017-12-19۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2017 
  5. ^ ا ب "Shri Jai Ram Thakur"۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018 
  6. "Himachal Pradesh CM Jai Ram Thakur married Karnataka girl"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018