مندرجات کا رخ کریں

نجم الدین احمد مشتاق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آپ کا نام احمد اور لقب مودود تھا ولادت 492 ہجری اور وفات 577 ہجری آپ کا ایک اور لقب مشتاق آپ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرف سے ایک غیبی آواز کے ذریعے دی گئی آپ کا مزار چشت شریف میں ہے خواجہ نجم الدین احمد مشتاق خواجہ قطب الدین مودود چشتی (430ہجری  527 ہجری) کے فرزند تھے اور خواجہ قطب الدین مودود چشتی خواجہ ابو یوسف ناصر الدین چشتی (375ہجری  459 ہجری) کے فرزند تھے - [1]

مضامین بسلسلہ

تصوف

تاریخی پس منظر

[ترمیم]

تاریخ

[ترمیم]
خواجہ مودود چشتی کے ایک ہی فرزند تھے جن کا نام  حضرت خواجہ نجم الدین احمد مشتاق  تھا - خواجہ مودود چشتی   کی نسل انہی سے  چل رہی ہے، 
خواجہ مودود چشتی   کے  وفات کے بعد خواجہ شریف زندنی آپ کے خلیفہ مقرر ہوئے اور یہ سلسلہ طریقت چشتیہ کے نام سے ہندوستان منتقل ہوا -

سلسلہ طریقت چشتیہ

[ترمیم]
خواجہ مودود چشتی  کے  وفات کے بعد   خواجہ نجم الدین احمد مشتاق  ان کے  سجادہ  نشین ہوئے اور مسند خلافت و ارشاد پر متمکن ہوئے، اس طرح ایک اور سلسلہ بنام طریقت مودودیہ متعارف ہوا جو بذریعہ آپ کے اولاد کے 800 ہجری میں بلوچستان منتقل ہوا -

طریقت مودودیہ

[ترمیم]

حالات زندگی

[ترمیم]
 خواجہ نجم الدین احمد مشتاق  کے  تین بیٹے تھے،    جن کے  نام  خواجہ بہاو الدین محمود   خواجہ نظام الدین علی  اور خواجہ رکن الدین حسین تھے، حضرت خواجہ نجم الدین احمد مشتاق   نے ان تینوں میں سے  کسی کو اپنا جانشین نہیں بنایا،   خواجہ محمود بڑے بیٹے تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ حق انکا ہے اور خواجہ نظام الدین علی اپنی اعلٰی علمی حیثیت کی وجہ سے  سمجھتے تھے کہ ان کو یہ رتبہ ملنا چا ہئے،    جبکہ خواجہ رکن الدین سب سے  چھوٹے اور خاموش طبیعت کے مالک تھے اور مریدین کی خاطر مدارات میں لگے رہتے تھے،      خواجہ نجم الدین احمد مشتاق  کے  انتقال کے  بعد آخر کار خواجہ رکن الدین حسین    کو اتفاق رائے سے  جانشین مقرر کیا گیا،   حضرت خواجہ نجم الدین احمد مشتاق    اپنے والد  خواجہ قطب الدین مودود چشتی کے مرید تھے، اپنے وقت کے بڑے مشائخ میں سے تھے، آپ کو علوم ظاہری اور باطنی پر پوری مہارت اور عبور حاصل تھی، ایک رات خواب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ سے فرمایا کہ اے احمد اگر تو ہمارا مشتاق ہے تو ہم بھی تمھارے مشتاق ہیں یہ بشارت پاتے ہی صبح آپ چپکے سے زیارت حریمین شریفین کے لیے روانہ ہو گئے، آپ نے اس حالت میں سفر کیا کہ کسی نے آپ کو نہیں پہچانا ارکان حج ادا کرنے کے بعد آپ فوراً مدینہ منورہ پہنچے اور چھ ماہ تک وہاں مقیم رہے، آپ کے طویل قیام کی وجہ سے روضہ اقدس کے مجاور تنگ آ گئے اور آپ کو تکلیف دینے کے درپے ہو گئے، ایک دن روضہ اطہر سے یہ آواز آئی اور یہ سب نے سنی

کہ تم لوگ جسے ستا رہے ہو وہ ہمارے مشتاق  ہیں، اس واقع کے بعد آپ کا لقب مشتاق پڑا، مدینہ شریف سے واپسی پر بغداد آکر حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کے خانقاہ میں ٹھہرے شیخ شہاب الدین نے آپ کو بڑے احترام سے رکھا اور آپ کی خوب خاطرمدارات کی،   خواجہ نجم الدین احمد مشتاق   شیخ شہاب الدین سہروردی    کے  ہمعصر تھے جو سلسلہ عالیہ سہروردیہ بانی تھے،   خلیفہ بغداد نے ایک خواب دیکھا، اس لیے اسنے آپ کو اپنے محل میں دعوت دی، جب آپ وہاں پہنچے تو خلیفہ نے آپ کی بڑی تعظیم کی اور تحائف پیش کیے، آپ نے خلیفہ کو نہایت مؤثر پند و نصیحت کیے، رخصت کرتے ہوئے آپ کو خلیفہ نے جو تحائف دیے آپ نے ان کی دلجوئی کی خاطر وہ لے ليے اور محل سے باہر آکر سارے فقیروں میں تقسیم کر دیے اور خراسان کی طرف روانہ ہو گئے، آپ کے کمالات کرامات بے شمار ہیں، آپ کا سجادہ نشین آج تک چشت کی مسند پر متمکن ہے - [1]

نسب

[ترمیم]

شجرہ جات

[ترمیم]

شجرہ نسب خواجہ نجم الدین احمد

[ترمیم]

سلسلہ اولاد خواجہ نجم الدین احمد

[ترمیم]

حوالہ جات بیرون

[ترمیم]
  1. ^ ا ب [1] تذكار يكپاسى
  2. en:Maudood Chishti خواجہ قطب الدین مودود چشتی
  3. en:Shareef Zandani خواجہ شریف زند نی
  4. en:Usman Harooni خواجہ عثمان ہارونی
  5. en:Moinuddin Chishti خواجہ معین الدین چشتی
  6. en:Qutbuddin Bakhtiar Kaki خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
  7. en:Fariduddin Ganjshakar بابا فرید گنج شکر
  8. en:Nizam Uddin Aulia نظام الدین اولیاء
  9. en:Nasiruddin Chirag-e-Delhi نصیرالدین چراغ دہلوی
  10. شجرہ موروثی سادات کرانی

حوالہ کتب

[ترمیم]
فائل:Referenced from Book.jpg
Referenced from Book Khwaajah Maudood Chisti
  • [2] Chishti Tariqa
  • [3]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ soofie.org.za (Error: unknown archive URL) Soofie(Sufi)
  • en:Chishtia Chishti Order
  • [4]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iranibook.com (Error: unknown archive URL) خواجگان چشت سيرالاقطاب: زندگي نامہ هائے مشايخ چشتيہ
  • [5] طريقہ چشتيہ در ہند و پاكستان و خدمات پيرواناين طريقہ بہ فرہنگ ہائی اسلامى و ايرانى‎
  • ( خزینہ الاصفیاء: مفتی غلام سرور لاہوری )
  • تذکرہ سید مودودی ادارہ معارف اسلامی لاہور
  • سیر الاولیاء
  • مرا ۃ الاسرار
  • تاریخ مشائخ چشت
  • سفینہ العارفین
  • تذکرہ غوث و قطب
  • شجرہ موروثی سادات کرانی