نرسنگوں کی عید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
یمنی انداز کا نرسنگہ
مضامین بسلسلہ
یہودیت
Star of David.svg
Lukhot Habrit.svg  Menora.svg

باب:یہودیت

نرسنگوں کی عید، اس کو نئے چاند کی عید بھی کہتے ہیں، مسیحی کیتھولک اس کو نوروز کہتے ہیں۔عبرانی میں روش ھاشاناہ (عبرانی: ראש השנה ؛ لغوی معنی: رأس السنہ، سال کا سر یا شروع) یہودی کلینڈر میں نئے سال کا تہوار ہے جو یہودی ماہ تشری کا پہلا دن ہے ـ اس دن صبح سے شام تک "نرسنگے" پھونکے جاتے ہیں، اور یہودی شریعت پڑھ کو سنائی جاتی ہے۔[1]

یہ خوشی کا تہوار ہے لیکن اس کے فوراً بعد یوم کفارہ شروع ہو جاتا ہے جس کے اختتام پر یوم کِپور منایا جاتا ہےـ جن کاموں کی مناہی شابات کے دن ہوتی ہیں وہ اس میں بھی منع ہوتی ہیں ـ آنے والے سال کی خوش شگونی کے لیے روٹی اور پھل کو شہد میں ڈبو کر کھایا جاتا ہےـ[2] شول میں عبادت کے دوران نرسنگہ بجایا جاتا ہے جس سے قوم یہود کی روح کو بیدار کِیا جاتا ہےـ[3]

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قاموس الکتاب، صفحہ 676
  2. Rosh Hashana Encylopedia Britannica. 19 January, 2009
  3. Shofar. Encyclopedia Britannica. 19 January, 2009