ولادیمیرلوگوفسکوئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ولادیمیرلوگوفسکوئی

Vladimir Alexandrovich Lugovskoy

لوگوفسکوئی.jpg
پیدائش ولادیمیرالیکساندرووچ لوگوفسکوئی
1 جولائی 1901(1901-07-01)
ماسکو، روس
وفات 5 جون 1957(1957-06-05)یالٹا، کریمیا ، سویت یونین
قلمی نام لوگوفسکوئی
پیشہ مصنف
زبان روسی
قومیت Flag of Russia.svg روس
اصناف شاعری
ادبی تحریک ساختیت

ولادیمیرالیکساندرووچ لوگوفسکوئی روسی: Влади́мир Алекса́ндрович Луговско́й, نقل حرفی Vladimir Alexandrovich Lugovskoy (پیدائش: 1 جولائی 1901ء - وفات: 5 جون 1957ء) روس کا انقلابی شاعر اور شاعروں کے مکتبِ فکر"ساختیت" (Constructivism) کا علم بردار تھا۔

پیدائش[ترمیم]

ولادیمیرلوگوفسکوئی ماسکو، سویت یونین میں 1 جولائی 1901ء کو پیدا ہوئے۔[1]

تخلیقی دور[ترمیم]

ولادیمیرلوگوفسکوئی کا شمار خانہ جنگی کے زمانے کے روسی سوویت شاعروں کے تابندہ نمائندوں میں کیا جاتا ہے۔ چوتھی دہائی میں لوگوفسکوئی نے بہت سفر کیا اور کتاب لکھی جو انھوں نے سوویت وسطی ایشیا کی ازسر نو تشکیل کرنے والے "ریگستان اور بہاروں کے بالشویکوں" سے معنون کی۔ ان اہم ترین تخلیق "وسطی صدی" ہے۔ ان نظموں میں لوگوفسکوئی نے فلسفیانی دانش، مدنی سوزوگداز اور انقلابی رومانیوت کا حسین امتزاج پیش کیا ہے[2]۔

تخلیقات[ترمیم]

  • وسطی صدی
  • زندگی

وفات[ترمیم]

ولادیمیرلوگوفسکوئی 5 جون 1957ء کو 56سال کی عمر میں یالٹا، کریمیا، سویت یونین میں وفات کرگئے۔۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ 1.0 1.1 ولادیمیرلوگوفسکوئی، بی بی سی ، برطانیہ
  2. موج ہوائے عصر، ظ انصاری، تقی حیدر، مطبع "رادوگا" اشاعت گھر، ماسکو، سوویت یونین، 1985،ص134