ایوان بالا
ایوانِ بالا (انگریزی: Upper House) ایک ایسا ادارہ ہے جو قانون ساز حیثیت کا حامل ہوتا ہے اور آج بھی کئی ممالک میں اسے ایوانِ زیریں پر سبقت حاصل ہوتی ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک کے ایوانِ بالا موجود ہیں۔ تاریخی طور پر روم کا ایوانِ بالا شہرت کا حامل ہے۔
ایوانِ بالا کے ارکان اکثر ممالک میں عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہوتے بلکہ انھیں ایوانِ زیریں کے ارکان منتخب کرتے ہیں۔ ایک لحاظ سے ایوانِ بالا میں وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جن کو طبقہ اشرافیہ یا ملک کا امیر طبقہ سمجھا جاتا ہے۔ مثلاً برطانیہ کا ایوانِ بالا دارالامرا (House of Lords) ایک ایسی ہی مثال ہے۔
یاد رکھیے کہ ضروری نہیں کہ ہر ملک کا ایوان بالا سینٹ ہو، ہر سینٹ ایوان بالا ہوتا ہے مگر ہر ایوان بالا سینٹ نہیں ہوتا۔ یعنی جو ممالک بھی دو ایوان رکھتے ہیں ان میں ایوان بالا پارلمانی جمہوری نظام میں سینٹ ہوتا ہے (جیسے پاکستان) ،لیکن کہیں ممالک میں ایوان بالا سینٹ نہیں بلکہ کوئی اور نام کا ایوان ہوتا ہے (جیسے برطانیہ میں ہاوس آف لارڈز اور افغانستان میں مشرانو جرگہ)۔
پاکستان میں ایوان بالا کی 104 نشستیں ہیں .
سلسلہ مضامین سیاست و حکومت پاکستان |
آئین |
|
|