باب:حدیث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

باب حدیث نبوی

اردو ویکیپیڈیا میں 21 مضامین حدیث کے موضوع پر موجود ہیں


 تعارف
freamless
freamless

حدیث حدیث کا لفظ تحدیث سے اسم ہے، تحدیث کے معنی ہیں:خبر یا بات چیت، اسلامی اصطلاح میں اس سے مراد وہ روایت جس میں جنابِ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کوئی قول یا عمل بیان ہوا ہو ۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعثت سے قبل عرب حدیث بمعنی اخبار (خبردینے) کے معنی میں استعمال کرتے تھے، مثلاً وہ اپنے مشہور ایام کو احادیث سے تعبیر کرتے تھے، اسی لیے مشہور نحوی الفراء کا کہنا ہے کہ حدیث کی جمع احدوثہ اور احدوثہ کی جمع احادیث ہے، لفظ حدیث کے مادہ کو جیسے بھی تبدیل کریں اس میں خبر دینے کا مفہوم ضرور موجود ہو گا، اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے وجعلناہم احادیث، فجعلناہم احادیث، اللہ نزل احسن الحدیث کتابا متشابھا، فلیاتو حدیث مثلہ،بعض علما کے نزدیک لفظ حدیث میں جدت کامفہوم پایا جاتاہے، اس طرح حدیث قدیم کی ضد ہے، حافظ ابن حجر فتح الباری میں فرماتے ہیں:- المراد بالحدیث فی عرف الشرع مایضاف الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،وکانہ ارید بہ مقابلۃ القرآن لانہ قدیم شرعی اصطلاح میں حدیث سے وہ اقوال واعمال مراد ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب منسوب ہوں، گویا حدیث کا لفظ قرآن کے مقابلہ میں بولاجاتاہے،اس لیے کہ قرآن قدیم ہے اور حدیث اس کے مقابلہ میں جدید ہے، اصطلاح میں حدیث سے مراد وہ اقوال واعمال اور تقریر(تصویب) مراد ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب منسوب ہوں المراد بالحدیث فی عرف الشارع مایضاف الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم الحدیث النبوی ھو عند الاطلاق ینصرف الی ما حدث بہ عنہ بعد النبوۃ من قولہ وفعلہ واقرارہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے اقوال کو حدیث کا نام دیا ہے،آپ ہی نے یہ اصطلاح مقرر فرمائی، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ ابوہریرہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کے یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ کی شفاعت کی سعادت کس کو نصیب ہوگی آپ نے جوابًا فرمایا ابو ہریرہ سے پہلے کو ئی شخص مجھ سے اس حدیث کے بارے میں سوال نہیں کرے گا کیونکہ وہ طلب حدیث کے بہت حریص ہیں۔ حديث

 منتخب مضمون


صحیح بخاری (عربی :الجامع المسند الصحيح المختصر من أمور رسول الله صلى الله عليہ وسلم وسننہ وأيامہ:مختصر نام الجامع الصحيح ) یا عام طور سے البخاری یا صحیح بخاری شریف بھی کہا جاتا ہے۔ محمد بن اسماعیل بخاری کا مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہ احادیث ہے جو صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ اکثر سنی مسلمانوں کے نزدیک یہ مجموعہاحادیث روئے زمین پر قرآن کے بعد سب سے مستند کتاب ہے۔

 منتخب تصویر
مخطوطہ الکتاب غریب الحدیث
مخطوطہ الکتاب غریب الحدیث
خالق: ابو عبید القاسم کی لکھی غریب الحدیث

مخطوطہ الکتاب غریب الحدیث، 319ھ (931ء)

مزید منتخب تصاویر...
 موضوعات
3


 منتخب محدث


ابو زكریا يحییٰ بن شرف الحزامی النووی الشافعی (631ھ - 676ھ / 1233ء - 1277ء) امام نووی کے نام سے معروف ہیں، يحيىٰ بن شرف نووی 19 سال کی عمر میں دمشق آئے ، وہاں مختلف اساتذہ سے علم حاصل کیا ، پھر مختلف مدارس کی مسند ہائے درس کو زینت بخشی ، تصنیف و تالیف کا نہایت وقیع کام کیا جن میں صحیح مسلم کی شرح ، تہذہب الاسماء و اللغات ، کتاب الاذکار اور ریاض الصالحین جیسی نہایت اہم کتابیں ہیں جن سے ہزاروں نہیں ، لاکھوں افراد فیضیاب ہوتے اور رہمنائی حاصل کرتے ہیں ۔ 28 سال دمشق میں گزرنے کے بعد امام نووی اپنے مولد نویٰ میں واپس تشریف لے گئے اور اسی سال 676ھ میں کچھ عرصہ بیمار رہ کر وفات پاگئے ۔ لیکن اپنی علمی خدمات کی وجہ سے علمی دنیا میں زندہ جاوید ہوگئے۔

 منتخب حدیث


کسی نیکی کے کام کو حقیر مت سمجھو، خواہ وہ یہی کیوں نہ ہو کہ تم اپنے بھائی کو ہنستے ہوئے چہرے کے ساتھ ملو۔

حدیث نبوی، صحیح مسلم

 کیا آپ جانتے ہیں؟
 زمرہ جات
 سانچے
علم مصطلح الحديث
متواتر متفق عليہ مشہور عزيز غريب حسن
متصل صحیح منکر
مسند ← من حيث السند علم الحديث من حيث المتن متروک
خبر آحاد ضعيف مدرج
منقطع مضطرب مدلس موقوف منقطع موضوع



 متعلقہ ابواب
محمدمحمد{{صل}}
محمد
قرآنقرآن کریم
قرآن
فقہ اسلامیفقہ اسلامی
فقہ اسلامی
تاریخ اسلامتاریخ اسلام
تاریخ اسلام
مذہبمذہب
مذہب
محمدﷺ قرآن فقہ اسلامی تاریخ اسلام مذہب
 ویکیمیڈیا منصوبہ جات میں
دیگر ابواب