سمرقند
Samarqand • سمرقند | |
---|---|
ازبکستان میں سمرقند | |
متناسقات: 39°42′N 66°59′E / 39.700°N 66.983°E | |
ملک | ازبکستان |
ازبکستان کے صوبے | سمرقند صوبہ |
Settled | آٹھویں صدی قبل از مسیح |
حکومت | |
• قسم | City Administration |
• Hakim (Mayor) | Erkinjon Turdimov |
رقبہ | |
• شہر | 108 کلومیٹر2 (42 میل مربع) |
بلندی | 702 میل (2,303 فٹ) |
آبادی (2018) | |
• شہر | 530,000 |
• کثافت | 4,900/کلومیٹر2 (13,000/میل مربع) |
• میٹرو | More 1,000,000 |
منطقۂ وقت | (UTC+5) |
پوسٹ کوڈ | 140100 |
ویب سائٹ | www |
سمرقند ازبکستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور صوبہ سمرقند کا دار الحکومت ہے۔ سمرقند زمانہ قدیم سے چین اور مغرب کے درمیان شاہراہ ریشم کے وسط میں واقع اسلامی تعلیم اور تحقیق کے مرکز کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ آج بھی شہر میں واقع بی بی خانم مسجد اس کی اہم ترین عمارتوں میں شمار ہوتی ہے۔
سمرقند میں درجنوں خوبصورت مزار ہیں جن میں بادشاہ تیمور لنگ، ماہر فلکیات الغ بیگ اور قثم ابن عباس شامل ہیں۔ قثم جنھیں ازبکستان میں زندہ پیر کے نام سے جانا جاتا ہے وہ حضرت محمد کے چچازاد بھائی عباس کے بیٹے تھے اور اس علاقے میں انھوں نے ہی پہلے پہل اسلام سے لوگوں کو متعارف کرایا۔
"ریگستان" قدیم شہر کے مرکز میں واقع تھا۔ 2,750 سال قدیم اس شہر کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ سمرقند کی روٹیاں بہت مشہور ہیں اور یہاں آنے والے سیاح یہاں سے بڑی تعداد میں روٹیاں بطور تحفہ لے کر جاتے ہیں۔
وجہ تسمیہ
[ترمیم]سمرقند کا نام قدیم فارسی کے الفاظ "اسمارا"، بمعنی پتھر یا چٹان اور "قند" بمعنی قلعہ یا قصبہ کا مرکب ہے، جس کا مطلب ہے چٹانی قلعہ۔[1]
آبادی
[ترمیم]1939ء میں سمرقند کی آبادی 1,34,346 تھی۔ 2008ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 596,300 ہے۔ زیادہ تر آبادی فارسی بولنے والے تاجکوں پر مشتمل ہے۔ بخارا کے ساتھ ساتھ سمرقند وسطی ایشیا میں تاجکوں کا ایک تاریخی مرکز ہے۔
جڑواں شہر
[ترمیم]یہ شہر قدیم خراسان کے عظیم شہر تھے:
دیگر جڑواں شہر
[ترمیم]- کزکو ، پیرو {{{2}}}
- لاہور ، پاکستان {{{2}}}
- لویو ، یوکرین {{{2}}}
- استنبول ، ترکی {{{2}}}
- ازمیر ، ترکی {{{2}}}
- قیروان ، تیونس {{{2}}}
- خوجند ، تاجکستان {{{2}}}
ایوان تصویر
[ترمیم]-
مسجد بی بی خانم کا سامنے کا حصہ
-
ٹلا کڑی مدرسہ کے اندر نقش و نگار
-
امیر تیمور کے مقبرے گورِ امیر کے اندر کی تزئین و آرائش
-
1912 میں لی گئی سمرقند کے ایک مدرسے کی رنگین تصویر
-
سمرقند کے قریب کھیت
-
کچھ بچے اپنے استاد کے ساتھ
-
1915ء سے پہلے کا ایک مینار
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Adrian Room (2006)۔ Placenames of the World: Origins and Meanings of the Names for 6,600 Countries, Cities, Territories, Natural Features and Historic Sites (2nd edition ایڈیشن)۔ London: McFarland۔ صفحہ: 330۔ ISBN 0786422483۔
Samarkand. City, southeastern Uzbekistan. The city derives its name from that of the former Greek city here of Marakanda, captured by Alexander the Great in 329 B.C.. Its own name derives from the Old Persian asmara, "stone", "rock", and Sogdian kand, "fort", "town".
ویکی ذخائر پر سمرقند سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |