بندر سری بگاوان
| بندر سری بگاوان Bandar Seri Begawan بندر سري بڬاوان |
|
|---|---|
| عرفیت: بندر یا بی ایس بی | |
|
|
|
| متناسقات: 4°53′25″N 114°56′32″E / 4.89028°N 114.94222°Eمتناسقات: 4°53′25″N 114°56′32″E / 4.89028°N 114.94222°E | |
| ملک | |
| ضلع | برونائی موآرا |
| رقبہ | |
| - شہر | 100.36 کلومیٹر2 (38.7 میل2) |
| آبادی (2010) | |
| - شہر | 140,000 |
| - کثافتِ آبادی | 1,395/کلومیٹر2 (3,613/میل2) |
| - عُمرانی | 276,608 |
| - Demonym | Begawanese |
| موقعِ جال | بندر سری بگاوان |
| شمسی وقت UTC+07:39:00 | |
بندر سری بگاوان (Bandar Seri Begawa) (جاوی: بندر سري بڬاوان، مالائی: [banda səˌri bəˈɡawan]) (سابقہ نام برونائی ٹاؤن) بادشاہت برونائی کا دارالحکومت اور شاہی شہر ہے، جسکی آبادی 1991ء کی مردم شماری کے مطابق چھیالیس ہزار دو سو انتیس افراد پر مشتمل ہے۔ اہم عمارتوں میں شاہی تقریب کا ہال جسکو لاپاؤ کہتے ہیں، اور شاہی ریگالیا، سلطان عمر علی سیف الدین مسجد، ملاۓ تکنیکی عجائب گھر اور برونائی تاریخی مرکز ہیں۔
شہر کے نام کا پہلا حصہ فارسی لفظ 'بندر' ہے جسکا مطلب بندرگاہ ہے اور دوسرا حصہ سنسکرت 'سری بگوان' ہے جسکا مطلب بخشا ہوا ہے۔ شہر کا سابقہ نام برونائی ٹاؤن تھا جسکو 3 اکتوبر 1970ء کو تبدیل کر کے بندر سری بگوان رکھا گیا۔
سلطان عمر سیف الدین مسجد 1958ء میں تعمیر کی گئی جسکی خصوصیات میں سنہری گنبد، اطالوی سنگ مرمر سے بنائی گئیں اندرونی دیواریں، قالینیں اور لفٹیں ہیں۔ اس میں زیر زمین گزر گاہ بھی ہے جس کو سلطان ذاتی آمدورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
شہر کی خوبصروتی قریب واقع آبی دیہات کمپونگ آیار کی وجہ سے بھی خاص ہے جہاں مکان ستونوں پر بناۓ گۓ ہیں جو سمندر کے اندر 500 میٹر تک چلے جاتے ہیں۔ ملاۓ تکنیکی عجائب گھر آبی دیہات سے متعلق عجوبوں کی نمائش بھی کرتا ہے۔
شہر کے اہم سکولوں میں سینٹ اینڈریو سکول، برونائی بین الاقوامی سکول اور جیروڈونگ بین الاقوامی سکول ہیں۔
آب و ہوا [ترمیم]
| بندر سری بگاوان کا موسم | |||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| مہینہ | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
| اوسطاً بلند سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) | 30.4 (86.7) |
30.7 (87.3) |
31.9 (89.4) |
32.5 (90.5) |
32.6 (90.7) |
32.5 (90.5) |
32.3 (90.1) |
32.4 (90.3) |
32.0 (89.6) |
31.6 (88.9) |
31.4 (88.5) |
31.0 (87.8) |
31.8 (89.2) |
| اوسطاً کم سینٹی گریڈ (فارنہائیٹ) | 23.3 (73.9) |
23.3 (73.9) |
23.5 (74.3) |
23.7 (74.7) |
23.7 (74.7) |
23.4 (74.1) |
23.0 (73.4) |
23.1 (73.6) |
23.1 (73.6) |
23.2 (73.8) |
23.2 (73.8) |
23.2 (73.8) |
23.3 (73.9) |
| عمل ترسیب م م (انچ) | 292.6 (11.52) |
158.9 (6.256) |
118.7 (4.673) |
189.4 (7.457) |
234.9 (9.248) |
210.1 (8.272) |
225.9 (8.894) |
226.6 (8.921) |
264.4 (10.409) |
312.3 (12.295) |
339.9 (13.382) |
339.6 (13.37) |
2,913.3 (114.697) |
| اوسطاً یومیہ بارش | 16 | 12 | 11 | 16 | 18 | 16 | 16 | 16 | 19 | 21 | 23 | 21 | 205 |
| دھوپ (گھنٹے) | 195.3 | 192.1 | 226.3 | 240.0 | 235.6 | 210.0 | 223.2 | 217.0 | 198.0 | 204.6 | 204.0 | 210.8 | 2,556.9 |
| Source #1: World Meteorological Organization[1] | |||||||||||||
| Source #2: Hong Kong Observatory[2] | |||||||||||||
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ "World Weather Information Service - Bandar Seri Begawan". World Meteorological Organization. http://www.worldweather.org/023/c00095.htm. Retrieved 14-05-2010.
- ^ "Climatological Information for Bandar Seri Begawan, Brunei". Hong Kong Observatory. http://www.weather.gov.hk/wxinfo/climat/world/eng/asia/se_asia/begawan_e.htm. Retrieved 5 May 2012.
[[zh:斯里巴加湾市]
| ویکیمیڈیا العام میں بندر سری بگاوان سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |