اترپردیش کے پٹھان (پشتو: د اوتر پردېش پښتانه) سے مراد اتر پردیش میں موجود پشتون آبادی ہے جو اس ریاست میں موجود سب سے بڑی مسلم آبادی ہے۔ یہ لوگ عام طور پر خان کا لاحقہ استعمال کرتے ہیں لیکن یہ لفظ یہاں کے مسلم راجپوت کے ہاں بھی مستعمل ہے۔ گورکھپور کے مسلم راجپوت پشتونوں میں نسلی طور پر مدغم ہو چکے ہیں لیکن روہیل کھنڈ کے روحیلہ پٹھانوں کو نسلی طور پر خالص پشتون گروہ سمجھا جاتا ہے یہ لوگ دوآب اودھ کے علاقے گونڈا۔بھرایچ۔ میں بھی ملتے ہیں۔