ارطغرل عثمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

صدیوں تک ترکی پر فرمانروائی کرنے والے عثمانی خلفاء کے آخری جانشین۔ 18 اگست 1912 کو استنبول میں پیدا ہوئے۔ ارطغرل عثمان ترکی کے آخری سلطان عبدالحمید دوم کے پوتے تھے۔ انیس سو تئیس میں سلطنت کے خاتمے کے وقت وہ آسٹریا کے شہر ویانا میں ایک اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ انہیں ویانا میں یہ خبر ملی کہ اتاترک نے ان کے خاندان کے تمام افراد کو جلا وطن کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی بیشتر زندگی امریکہ کے شہر
نیو یارک میں گزری جہاں ساٹھ برس تک وہ ایک ریستوران کے اوپر کی منزل میں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہے۔ انیس سو نوے تک ترکی واپس نہیں لوٹے۔ وہ ترک حکومت کی دعوت پر واپس گئے لیکن انہوں نے تب بھی کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں قبول کیا۔ جب وہ اپنے خاندان کے سابق محلات دیکھنے گئے تو وہ بھی سیاحوں کے ایک گروپ میں شامل ہو کر اپنے آباؤاجداد کی سابق رہائش گاہیں دیکھتے رہے۔ یہ وہی محل تھا جہاں ان کا اپنا خاندان بھی رہتا تھا اور جہاں ان کا بچپن گزرا۔ 23 ستمبر 2009 کو استنبول میں ان کا انتقال ہوا۔