خرم سلطان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خرم سلطان
Hürrem Sultan

خاصکی سلطان
معلومات شخصیت
پیدائش ت 1502/04
ممکنہ طور پر روہاتین, مملکت پولینڈ
وفات 15 اپریل 1558 (عمر 53-56)
توپ قاپی محل, قسطنطنیہ, سلطنت عثمانیہ
مدفن جامع سلیمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ (1531–18 اپریل 1558)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب آرتھوڈوکس مسیحی سے تبدیل اسلام
شریک حیات سلیمان اعظم
اولاد شہزادہ محمد،  مہر ماہ سلطان،  سلیم دوم،  شہزادہ بایزید،  شہزادہ جہانگیر،  شہزادہ عبداللہ  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان عثمانی خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل شہزادہ محمد
مہر ماہ سلطان
شہزادہ عبداللہ
شہزادہ سلیم
شہزادہ بایزید
شہزادہ جہانگیر
دیگر معلومات
پیشہ ہمسر ملکہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خرم سلطان (ترکی تلفظ: [hyɾˈɾem suɫˈta:n]، عثمانی ترکی زبان: خرم سلطان) جس کا شادی سے قبل نام روکسیلانہ (Roxelana) تھا سلیمان اعظم کی بیوی اور ملکہ اور شہزادہ محمد، مہر ماہ سلطان، شہزادہ عبد اللہ، سلیم دوم، شہزادہ بایزید اور شہزادہ جہانگیر کی والدہ تھی۔ .[3] وہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ میں سب سے طاقتور خواتین میں سے ایک تھی اور سلطنت خواتین کے طور پر جانے جانے والے دور کی ایک ممتاز شخصیت تھی۔ اس نے اپنے شوہر کے ذریعے سلطنت عثمانیہ میں اقتدار کی طاقت حاصل کی اور سیاست میں متاثر کن کردار نبھایا۔[4]

اسماء

اسے عام طور پر خاصکی خرم سلطان (Haseki Hürrem Sultan) (عثمانی ترکی: خاصکی خرم سلطان) یا خرم خاصکی سلطان کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یورپی زبانوں میں اسے روکسیلانہ (Roxolana), روکسیلینہ (Roxolena), روکسیلین (Roxelane) اور روزا (Rossa) کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ ترکی میں خرم (فارسی سے خرم معنی "خوش") جبکہ عربی میں اسے کریمہ (عربی: كريمة) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نام کی اشتقاقیات میں حور ام (فارسی سے معنی "میری حور") بھی شامل ہے۔ روکسیلانہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے اصل نام کی بجائے اس کے یوکرائنی خاندانی ورثے کے حوالہ سے اس کی عرفیت ہو سکتی ہے۔ جبکہ اس کا پیدائشی نام کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے جس میں اس کا نام الیگزینڈرا لیزووسکا (Alexandra Lisowska), لا روزا (La Rossa) اور ایناستاسیا (Anastasia) کہا جاتا ہے۔

تصاویر

حوالہ جات

  1. The Encyclopædia Britannica, Vol.7, Edited by Hugh Chisholm, (1911), 3; Constantinople, the capital of the Turkish Empire...
  2. Britannica, Istanbul آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ concise.britannica.com (Error: unknown archive URL):When the Republic of Turkey was founded in 1923, the capital was moved to Ankara, and Constantinople was officially renamed Istanbul in 1930.
  3. The Imperial House of Osman GENEALOGY
  4. "Ayşe Özakbaş, Hürrem Sultan, Tarih Dergisi, Sayı 36, 2000"۔ 13 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2014 

سانچہ:عثمانی شجرہ نسب