تمیم بن حمد آل ثانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تمیم بن حمد الثانی سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
تمیم بن حمد آل ثانی
تميم بن حمد ال ثاني
HH Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani.jpg
امیر قطر
معیاد عہدہ 25 جون 2013 – تا حال
پیشرو حمد بن خلیفہ الثانی
نائب امیر عبداللہ بن حمد الثانی
وزیر اعظم
شریک حیات جواھر بنت حمد الثانی (2005–تا حال)
عنود بنت مانع الہاجری (2009–تا حال)
نوره بنت هذال الدوسري (2014–تا حال)
نسل ربط دیکھیں
خاندان الثانی
والد حمد بن خلیفہ الثانی
والدہ موزہ بنت ناصر المسند
پیدائش 3 جون 1980ء (عمر 39 سال)
دوحہ، قطر
مذہب اہلسنت و الجماعت

شیخ تمیم بن حمد آل ثانی (عربی: تميم بن حمد ال ثاني; پیدائش: 3 جون 1980) ریاست قطر کے آٹھویں اور موجودہ امیر ہیں۔ وہ 25 جون 2013 کو اپنے والد کے امیر قطر کے عہدہ سے دستبردار ہونے کے بعد قطر کے امیر منتخب ہوئے۔ وہ سابق امیر قطر، شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے چوتھے بیٹے ہیں۔ امیر منتخب ہونے سے پہلے شیخ تمیم ملک میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ شیخ تمیم دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ ہیں۔[1]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

شیخ تمیم 3 جون 1980ء کو دوحہ، قطر میں پیدا ہوئے۔[2] وہ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے چوتھے اور حمد کی دوسری زوجہ شیخہ موزہ بنت ناصر المسند کے دوسرے بیٹے ہیں۔ تمیم نے برطانیہ کے سکول شربورن سکول (انٹرنیشنل کالج) سے تعلیم حاصل کی جو ڈوسرٹ میں واقع ہے۔ ,[3] اور1997 میں ہائرو سکول سے اے لیول پاس کیا۔ اس کے بعد انہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سندھرسٹ سے گریجوایشن مکمل کی۔

ذاتی زنگی[ترمیم]

شیخ تمیم نے 8 جنوری 2005 کو اپنے رشتہ دار شیخ حمد بن صہیم الثانی کی بیٹی شیخہ جواھر بنت حمد بن صہیم سے شادی کی۔ ان کے بطن سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

  • شیخہ المیاسا بنت تمیم الثانی (پیدائش: 2006)
  • شیخ حمد بن تمیم الثانی (پیدائش:2008)
  • شیخہ عائشہ بنت تمیم الثانی (پیدائش:2010)
  • شیخ جاسم بن تمیم الثانی (پیدائش:2012)

شیخ تمیم نے 3 مارچ 2009 کو مانع بن عبد الہادی الہاجری کے بیٹی شیخہ عنود بنت مانع الہاجری سے دوسری شادی کی۔ مانع بن عبد الہادی اس وقت اردن میں قطر کے سفیر تھے۔[4] ان کے بطن سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئی۔

  • شیخہ نائلہ بنت تمیم الثانی (پیدائش: 2010)
  • شیخ عبد اللہ بن تمیم الثانی (پیدائش: 29 ستمبر 2012)۔

القابات و اعزازات[ترمیم]

Monarchical styles of
امیر قطر
Emblem of Qatar.svg
Reference style عزت مآب
Spoken style Your Highness
Alternative style Sheikh

خاندان[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "شیخ تمیم بطور امیر قطر"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2013۔
  2. "شیخ تمیم کی سوانح"۔ قطر نیوز ایجنسی۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2013۔
  3. "ٹاٹلر لسٹ"۔ ٹاٹلر۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. جزیرہ نما قطر جزیرہ نما.
تمیم بن حمد آل ثانی
پیدائش: 3 جون 1980
شاہی القاب
ماقبل 
حمد بن خلیفہ الثانی
امیر قطر
2013–تا حال
موجودہ
نائب امیر:
عبداللہ بن حمد الثانی