زلفيہ اسرائيل قيزى
زلفيہ اسرائيل قيزى | |
---|---|
پیدائش | Zulfiya Isroilova زلفيہ اسرائيل قيزى Зулфия Исроилова تاشقند، روسی سلطنت |
وفات | تاشقند، ازبکستان |
قلمی نام | زلفيہ |
پیشہ | شاعرہ |
زبان | ازبکستانی، روسی |
قومیت | سوویت یونین، ازبکستان |
نسل | ازبک |
شہریت | ازبکستانی |
تعلیم | ایم اے |
اصناف | نظم |
موضوع | شاعری |
ادبی تحریک | سماجی حقیقت پسند |
اہم اعزازات | سوشلسٹ مزدوروں کا ھیرو کا اعزاز، 1984; لینن کا نشان، 1984 |
شریک حیات | حمید عالم جان |
زلفیہ ( Зулфия، پورا نام زلفيہ اسرائيل قيزى، 1915–1996 تاشقند سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور ازبکستانی شاعرہ و ادیبہ ہیں اس کا نام فارسی زبان کے لفظ زلف سے لیا گیا ہے جس کے معنی خوبصورت بال کے ہیں، عموما شاعر اپنی محبونہ کے بالوں کو زلف سے تشبیہ دیتے ہیں اور ان کے زلفوں کے اسیر ہوجاتے ہیں۔ اسرائیل قیزی کا نام زلفیہ ان کے والدین نے ان کے گھنگریالے ااور خوبصورت بالوں کو مد نظر رکھتے ہوئے رکھا تھا[1][2]
شاعری
[ترمیم]زلفیہ کی شاعری کا پہلا نمونہ 17 جولائی 1931ء میں ایک ازبکستنانی اخبار اشچی میں شائع ہوا جسے بہت پسند کیا گیا اور آپ کا ازبکستانی زبان میں پہلا شعری مجموعہ حیات ورق لاری("Pages of Life") سنہ 1932ء میں شایع ہوا جسے ادبی حلقوں میں کافی پزیرائی ملی۔
ادارت
[ترمیم]1938ء سے زلفیہ نے ملک کے کئی اشاعتی اداروں کے ساتھ کام کیا اور ایڈیٹر و چیف ایڈیٹر کے عہدے پر فائز رہے، اپنے شوہر عالم جان کی ناگہانی روڈ اکسیڈنٹ کی وجہ سے انتقال کے بعد انھوں نے اپنی کئی ادبی تخلیقات ان سے منسوب کیں، 1953ء میں انھوں نے کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ منسلک ہو گئے اور سودات میگزین کے مدیر رہے۔
سرکاری دورے
[ترمیم]زلفیہ نے 1956ء میں انھوں نے روسی ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کے وفد جس کی قیادت کونسٹنٹن سیمونوف کر رہے تھے کے ساتھ ایشئین رائٹرز کانفرنس نئی دلی کا سرکاری دورہ کیا اور 1957ء میں انھوں نے ایشیائی-افریقی سالیڈارٹی کانفرنس منعقدہ قاہرہ میں بطور سرکاری ڈیلیگیٹ شرکت کی۔
ایوارڈ
[ترمیم]- زلفیہ کو 1965ء میں ازبکستان کا قومی شاعر کا اعزاز عطا کیا گیا
- 1984ء میں انھیں ھیرو آف سوشلسٹ لیبر کا اعزاز دیا گیا
- 1976ء میں انھیں روسی حکومت کا اعزاز دیا گیا
- 1999ء میں ان کے انتقال کے بعد خواتین کے لیے ازبک حکومت نے ان کے نام سے منسوب ازبک نیشنل ایوارڈ کا اجرا کیا
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ F. Steingass۔ A Comprehensive Persian-English Dictionary۔ صفحہ: 619–620۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 20, 2015
- ↑ "First name: Zulfia"۔ Namepedia۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 20, 2015
بیرونی روابط
[ترمیم]- سوانح عمریآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ uzlit.edunet.uz (Error: unknown archive URL) (روسی)
- زلفیہ ایوارڈ[مردہ ربط]