شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈا
شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈا King Abdulaziz International Airport مطار الملك عبدالعزيز الدولي Mataar Al-Malik Abdulazīz Ad-Dowaliy | |||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
حج ٹرمینل | |||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عسکری/عوامی | ||||||||||||||||||
عامل | General Authority of Civil Aviation | ||||||||||||||||||
خدمت | جدہ، سعودی عرب | ||||||||||||||||||
محل وقوع | مدینہ منورہ روڈ | ||||||||||||||||||
مرکز برائے | |||||||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 15 میٹر / 48 فٹ | ||||||||||||||||||
متناسقات | 21°40′46″N 039°09′24″E / 21.67944°N 39.15667°E | ||||||||||||||||||
ویب سائٹ | www.jed-airport.com | ||||||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||
اعداد و شمار (2015) | |||||||||||||||||||
|
شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈا (King Abdulaziz International Airport - KAIA) (عربی: مطار الملك عبدالعزيز الدولي) (آئی اے ٹی اے: JED، آئی سی اے او: OEJN) جدہ کے شمال میں 19 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ اس کا نام شاہ عبد العزیز آل سعود کے نام سے منسوب ہے جس کا افتتاح 1981ء میں ہوا۔ یہ سعودی عرب کا مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔ موجودہ ہوائی اڈے کے تین ٹرمینل ہیں:
- جنوبی ٹرمینل
اصل میں یہ ٹرمینل صرف سعودی عربین ایئر لائنز کے لیے مختص تھا تاہم 2007ء میں شمالی ٹرمینل پر زیادہ بوجھ کی وجہ سے کچھ اور ایئرلائنز بھی یہاں منتقل کر دی گئیں جن میں فلائی ناس، کینیا ائیرویز، گارودا انڈونیشیا اور کوریا ایئر شامل ہیں۔
- شمالی ٹرمینل
ماسوائے وہ ایئرلائنز جن کا ذکر جنوبی ٹرمینل میں کیا گیا ہے باقی تمام بین الاقومی پروازیں شمالی ٹرمینل پر آتی ہیں۔
- حج ٹرمینل
یہ ٹرمینل حجاج اور عمرہ زائرین کے لیے مخصوص ہے۔ حج کے دنوں میں کئی خصوصی پروازیں چلائی جاتی ہیں جن کے مسافر یہاں اترتے ہیں۔ دیگر بین الاقوامی پروازوں پر سے حجاج اور عمرہ زائرین کو یہاں اتار لیا جاتا ہے جبکہ باقی مسافروں کو جنوبی یا شمالی ٹرمینل کے جایا جاتا ہے۔
توسیعی منصوبہ
[ترمیم]نیا شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈا تین مراحل میں ستمبر 2006ء میں شروع ہوا اور اس کی مجوزہ تکمیل 2018ء میں قرار دی گئی ہے۔ [3] 2018ء میں یہاں سے کچھ اندون ملک پروازیں چلائی جا رہی ہیں [4] جبکہ دیگر پروازوں کے لیے 2019ء کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ [5] یہ منصوبہ ہوائی اڈے کی سالانہ صلاحیت کو 13 ملین سے بڑھا 80 ملین مسافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حرمین تیز رفتار ریل منصوبہ کو بھی اس سے منسلک کیا گیا ہے جس سے حجاج اور زائرین کو ریل کے ذریعے مکہ اور مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔ موجودہ دور میں اس کے لیے بسیں استعمال کی جاتی ہیں۔
ایئر لائنز اور منازل مقصود
[ترمیم]مسافر
[ترمیم]نوٹس
^1 These flights may include a stop between Jeddah and the listed destination. However, the airlines do not have rights to transport passengers solely between Jeddah and the intermediate stop.
^2 Citilink's charter flights to سوکارنو-ہاتا بین الاقوامی ہوائی اڈا are served via Medan and چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈا.
کارگو
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "pagenotfound" (PDF)۔ gaca.gov.sa۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2016
- ^ ا ب "King Abdulaziz International airport – Economic and social impact"۔ Ecquants۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2013
- ↑ "King Abdulaziz International Airport Development Project"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015
- ↑ Saudi Gazette (2018-09-18)۔ "More flights shifted to new Jeddah airport"۔ Saudigazette (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2018
- ↑ "King Abdulaziz International Airport Development Project"۔ 01 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015
- ↑ "Yémen : fermeture de l'aéroport d'Aden pour des raisons de sécurité (source aéropotuaire)" (بزبان الفرنسية)۔ L'Orient Le Jour۔ 25 March 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015
- ↑ فیصل آباد,
- ↑ "Saudia adds regular Ankara service from Nov 2016"۔ routesonline۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2016
- ↑ Abir Ghattas۔ "Yemen's No Fly Zone: Thousands of Yemenis are Stranded Abroad"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2015
- ↑ ET cargo schedule آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ethiopianairlines.com (Error: unknown archive URL). Ethiopianairlines.com.
- ↑ "Saudia Cargo Resumes New York Service from Sep 2015"۔ Airlineroute.net۔ 23 September 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2015
- ↑ "Turkish Airlines Cargo Winter Schedule" (PDF)۔ 04 جون 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 ستمبر 2016
بیرونی روابط
[ترمیم]- King Abdulaziz International Airport new website
- Arrivals and Departuresآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ arab2.com (Error: unknown archive URL)
- Information on the GACA website for the King Abdulaziz Int. Airport Development Project (KADP)
- OEJN کے متعلق عالمی ہوائی معطیات۔ Source: DAFIF۔
- گریٹ سرکل میپر کی ویب سائٹ پر OEJN ہوائی اڈے کی معلومات مآخذ: DAFIF (effective Oct. 2006).
- Current weather for OEJN at NOAA/NWS
- ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک پر JED کے حادثات کی تاریخ