محمد صدیق بونیری
محمد صدیق بونیری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 1683ء |
تاریخ وفات | 1784ء |
مذہب | اسلام |
فقہی مسلک | حنفی فقہ |
درستی - ترمیم ![]() |
مولانا حافظ محمد صدیق بونیری سلسلہ قادریہ کے مشہور و معروف بزرگ ہیں۔
ولادت
[ترمیم]حافظ محمد صدیق بونیری بشونٹری سوموار 7 محرم الحرام 1095ھ بمطابق 26 دسمبر 1683ء منطقہ گجرات متصل بخشالی جو مردان کے قریب ہے پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے سوات اور پشاور کے علمائے کرام حاصل کی اور
بیعت و خلافت
[ترمیم]ان کی نسبت اور خلافت کئی سلاسل سے ہوئی 1129ھ میں محمد مومن نقشبندی سے طریقہ نقشبندیہ میں بیعت کی اور خلافت حاصل ہوئی 1159ھ میں شیخ جنید پشاوری سے طریقہ قادریہ میں بیعت کی اس کے بعد شیخ المشائخ محمدشاہ الحسین السدھومی سے طریقہ چشتیہ اور سہروردیہ میں بیعت و خلافت بھی حاصل ہوئی اسی شجرہ طریقت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کو بھی نسبت حاصل ہے۔(علامہ اقبال، نور محمد قادری،قاضی سلطان محمود اعوان شریف، عبدالغفور عرف حضرت سوات سیدو شریف،محمد شعیب تورڈھیری حافظ محمد عمر زئی ،محمد صدیق بونیری)[1]
وفات
[ترمیم]ان کی وفات 108 سال کی عمر میں موضع بیشاؤنی ( اسے بشوانڑ، بچاؤنی اور بچاؤنڑی بھی کہتے ہیں )میں ہوئی جو بونیر ریاست سوات کے مضافات میں ہے تاریخ وفات بروز بدھ17صفر المظفر 1198ھبمطابق 11 جنوری 1784ء ہے۔[2]
سلسلہ شیوخ
[ترمیم]1.
- شیخ مولانا حافظ محمد صدیق بونیری
- شیخ قاری جنید پشاوری
- ابو اسماعیل شیخ یحیٰ اٹکی
- شیخ سعدی لاہوری
- شیخ سید آدم بنوری مهاجر مدنی
- مجدد الف ثانی شیخ احمد سرهندی
2.
- شیخ مولانا حافظ محمد صدیق بونیری
- شیخ قاری جنید پشاوری
- شیخ میاں عبد الحئ سندھی
- شیخ سعد اللہ وزیر آبادی
- شیخ سید آدم بنوری مهاجر مدنی
- مجدد الف ثانی شیخ احمد سرهندی
3.
- شیخ مولانا حافظ محمد صدیق بونیری
- شیخ محمد مومن گگروی
- شیخ حافظ شاہ شهباز مهمند پشاوری
- شیخ حبیب پشاوری
- شیخ سید آدم بنوری مهاجر مدنی
- مجدد الف ثانی شیخ احمد سرهندی
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Waqas Ali Qalandri - شجرہ طریقت حکیم الامت،مردِقلندر حضرۃ علامہ محمد اقبال قادری قلندر لاہوری قدس سرہ العزیز حضرۃ علامہ محمد اقبال قادری مرید و پسر حضرۃ شیخ نور محمدقادری مرید۔۔۔
- ↑ تاریخ اولیاء،ابو الاسفارعلی محمد بلخی،صفحہ208،نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور