مندرجات کا رخ کریں

مامون شاہ منصوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مامون شاہ منصوری
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1593ء (عمر 430–431 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیخ مامون یوسفزئی سلسلہ چشتیہ اور سلسلہ سہروردیہ کے مشہور بزرگ ہیں۔

نام

[ترمیم]

شیخ مامون کا نام بعض جگہ پر شیخ مامو اور شیخ مانون نام بھی ملتا ہے شاہ منصور ضلع صوابی ان کا آبائی علاقہ ہے اسی وجہ سے شاہ منصوری کہلاتے ہیں۔

ولادت

[ترمیم]

شیخ مامون کی ولادت 14 شوال المکرم بروز جمعرات 1001ھ بمطابق 14 جولائی 1593ء دہلی میں ہوئی ان کی قوم یوسفزئی تھی۔

علم ظاہر وباطن

[ترمیم]

شیخ مامون نے علوم ظاہری کی تکمیل دہلی اور سہارنپور میں کی یہ شاہجہان کے آخری دور میں اپنے آبائی وطن میں واپس آئے اور حاجی بہادر کوہاٹی سے بیعت کی جنھوں نے 17 ربیع الاول 1068ھ کو خلافت دیکر اپنے علاقے شاہ منصور روانہ کیا وہاں پر ایک مدرسہ تعمیر کرایا جو علم و عرفان کا مرکز بنا ۔

وفات

[ترمیم]

شیخ مامون مصوری کی وفات جمعۃ المبارک14 شوال المکرم 1099ھ بمطابق 12 اگست 1688ء جب ان کی عمر 98 سال تھی وفات پائی ان کا مزار پشاور کے قریب تہکال میں ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تاریخ اولیاء،ابو الاسفارعلی محمد بلخی،صفحہ250،نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور