محمد نعیم کاموی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

مولانا محمد نعیم کاموی بہت بڑے عالم فاضل، مدرس،فقیہ اورسلسلہ چشتیہ قادریہ سہروردیہ کے عظیم بزرگ ہیں۔
یہ کامہ مہمند سے تعلق رکھتے ہیں اسی وجہ سے کاموی نسبت رکھتے ہیں یہ علاقہ مہمندمیں موجود ہے۔
ان کی ولادت 13 رجب المرجب بروز جمعرات 1029ھ میں ہوئی۔ جب ان کی عمر 40 سال ہوئی تو 1069ھ کو شیخ مامون یوسفزئی شیخ مامون شاہ منصوری سے بیعت کی اور خرقہ خلافت بھی عطا ہوا۔
ان کی وفات 12 جمادی الثانی بروز جمعرات 1121ھ میں ہوئی اور ان کا مزار کامہ پہاڑ کے دامن میں واقع ہے جو مرجع عوام و خواص ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ اولیاء،ابو الاسفارعلی محمد بلخی،صفحہ251 ،نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور