مامون شاہ منصوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شیخ مامون شاہ منصوری سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

شیخ مامون یوسفزئی کا بعض جگہ پر شیخ مامو اور شیخ مانون نام بھی ملتا ہے شاہ منصور ضلع صوابی ان کا آبائی علاقہ ہے اسی وجہ سے شاہ منصوری کہلاتے ہیں۔ ان کی ولادت 14 شوال المکرم بروز جمعرات 1001ھ دہلی میں ہوئی ان کی قوم یوسفزئی تھی۔ علوم ظاہری کی تکمیل دہلی اور سہارنپور میں کی یہ شاہجہان کے آخری دور میں اپنے آبائی وطن میں واپس آئے اور حاجی بہادر کوہاٹی عبداللہ الحسینی عرف حاجی بہادرسے بیعت کی جنہوں نے 17 ربیع الاول 1068ھ کو خلافت دیکر اپنے علاقے شاہ منصور روانہ کیا وہاں پر ایک مدرسہ تعمیر کرایا جو علم و عرفان کا مرکز بنا ۔ ان کی وفات جمعۃ المبارک14 شوال المکرم 1099ھ جب انکی عمر 98 سال تھی وفات پائی ان کا مزار پشاور کے قریب تہکال میں ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ اولیاء،ابو الاسفارعلی محمد بلخی،صفحہ250،نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور