محمد سرفراز محمدی سیفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Sarkar Dr Safraz Peer Murshid Mubarak
ڈاکٹر محمدسرفراز محمدی سیفی
پیدائش 12 اپریل 1958(1958-04-12)ء
آر بی 99، جڑانوالہ، لائل پور، مغربی پاکستان
وفات حیات، پاکستان
قلمی نام محمد سرفراز محمدی سیفی
پیشہ ڈاکٹر، کرنل، صوفی، چائلڈ اسپیشلسٹ، پروفیسر
زبان اردو
نسل پنجابی
شہریت Flag of پاکستانپاکستانی
تعلیم پی ایچ ڈی
اصناف صوفی، خدمت خلق، اسلام

ڈاکٹر کرنل(ر) محمد سرفراز محمدی سیفی سلسلہ سیفیہ کی مشہور و معروف شخصیت ہیں۔ جن کے ہزاروں مرید و خلفاء ہیں۔ جن کا آستانہ محمدیہ سیفیہ ترنول اسلام آباد میں ہے۔ جو ٹیکسلا سے صرف 13کلو میٹر ہے

ولادت[ترمیم]

آپ کی ولادت 12 اپریل 1958ء کو ہوئی۔

والد محترم[ترمیم]

آپ کے والد محترم فضل محمود ڈوگر کے آباء و اجداد قیام پاکستان سے قبل امرتسر میں رہائش پزیر تھے قیام پاکستان کے چھ ماہ بعد اپنے والد کے ہمراہ ہجرت کر کے پاکستان آئے پہلے کچھ عرصہ لاہور میں قیام رہا بعد میں فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ آر بی 99 میں مستقل رہائش پزیر ہوئے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان پولیس کو جوائن کیا ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور اور ملتان میں خدمات سر انجام دیں۔

تعلیم و تربیت[ترمیم]

ابتدائی تعلیم گھر میں ہی حاصل کی بعد میں خانپور میں پانچویں کلاس سے داخلہ لیا اور پھر ملتان، ساہیوال بہالپور اور بعد میں انگلینڈ کی درسگاہوں سے تعلیم حاصل کی ایف ایس سی کے بعد ایک سال دو ماہ میں قرآن پاک حفظ کیا۔

پاکستان آرمی[ترمیم]

میڈیکل کالج بہاولپورسے ایم بی بی ایس کیا پاکستان آرمی میں بطورکیپٹن ڈاکٹر سروس شروع کی جبکہ کرنل کے عہدہ سے پاک آرمی کو خیرباد کہا۔

پہلے پاکستانی[ترمیم]

آپ نے پاکستان میں چائلڈ اسپیشلسٹ کیا جس کے بعد انگلینڈ ایڈنمبرا (Edinburgh) یونیورسٹی سے (FRCS)(Fellowship of the Royal College of Surgeons) کرنے والے پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا [1]

بیعت و خلافت[ترمیم]

سلسلہ بیعت و خلافت میاں محمد سیفی سے ہے جو اجل خلیفہ ہیں آخوند زادہ سیف الرحمن بانی سلسلہ سیفیہ کے ۔[2][3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]