ویکیپیڈیا:دیوان عام (مجموعی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ دیوان عام (مجموعی) صفحہ ہے جس میں آسانی سے دیکھنے کے لیے تمام موضوعات کی فہرست دی گئی ہے۔ دیوان عام کے مختلف خانوں کی فہرست دیکھنے کے لیے دیوان عام پر جائیں، یا اس خانےکے اوپر موجود ترمیمی لنک پر کلک کریں جس میں آپ تبصرہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس صفحہ میں حالیہ ترمیمات کی فہرست دیکھنے کے لیے صفحہ، اوپر دیے گئے تاریخچہ لنک پر کلک کریں اور آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں۔ اس صفحہ کے سرور کیش کو صاف کرنے کے لیے یہاں کلک کریں (دیوان عام کے ذیلی صفحات پر حالیہ تبدیلیاں دیکھنے کے لیے)

دیوان عام میں خوش آمدید! !

دیوان عام میں آپ نئے خیالات اور مسائل پیش کرسکتے ہیں، نیز ویکیپیڈیا سے متعلق تجاویز اور مشورے بھی یہاں پیش کیے جاسکتے ہیں۔ دیوان عام کئی شعبوں پر مشتمل ہے، ان میں سے جو شعبہ آپ کے پیغام کے موضوع سے متعلق ہو اس کے خانہ میں موجود نیا موضوع پر طق کرکے اپنا پیغام تحریر کرسکتے ہیں۔ اگر کسی بھی شعبہ سے آپ کا پیغام مطابقت نہیں رکھتا ہے تو متفرقات میں اپنا پیغام درج کریں۔ اور اپنے پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ~~~~ کرنا نہ بھولیں۔

دیوان عام کے شعبے
حکمت عملی
نیا موضوع، زیر نظر، تلاش
پرانی اور نئی حکمت عملیوں پر گفتگو کریں
نیا موضوع، زیر نظر،تلاش
ویکیپیڈیا کے تکنیکی اور طرزیاتی امور پر گفتگو کریں
نیا موضوع، زیر نظر، تلاش
نئی تجاویز پر گفتگو کریں جو پالیسی سے متعلق نہیں ہیں۔
نیا موضوع، زیر نظر، تلاش
تجویز کرنے سے پہلے نئے خیالات پر گفتگو کریں
نیا موضوع، زیر نظر،تلاش
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں۔
نیا موضوع، زیر نظر،تلاش
ایسے پیغامات پوسٹ کریں جو کسی دوسرے زمرے سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔
دیگر سوالات اور مناسب مقامات
مجھے تلاش ہے... پھر یہاں تشریف لے جائیں...
...ویکیپیڈیا استعمال اور ترمیم کرنے کی چائے خانہ (نئے صارفین کے لیے) یامعاونت میز (برائے تجربہ کار صارفین)
...مخصوص حقائق (مثلاً دنیا کی طویل ترین نہر کونسی ہے؟) حوالہ میز
...کسی مخصوص مضمون پر تبصرہ کرنا مضمون کا تبادلہ خیال صفحہ
...دیگر ویکیمیڈیا منصوبوں کو دیکھنے اور ان پر گفتگو کرنے کے لیے ویکیمیڈیا میٹا۔ویکی
...سوالات پوچھنا یا تبصرے کرنا سوالات

حکمت عملی

منتظمین کی معزولی

اتفاق رائے:
مجوزہ تینوں شرائط کو اتفاق رائے سے منتظمین کی معزولی کے لیے ایک حکمت عملی کا درجہ دیا جاتا ہے۔تاہم، جو منتظمین ذاتی خوشی سے اختیار واپس کرنا چاہتے ہیں وہ دیوان عام پر یا میٹا ویکی پر مضیفین سے درخواست کرسکتے ہیں۔ دوبارہ منتظم بننے کے لیے رائے شماری لازمی ہے۔ منتظمین کی معزولی کے حوالے سے اس حکمت عملی کے طے پانے سے قبل جو رائے شماریاں ہوئی ہیں وہ جائز ہیں۔ تاہم مستقبل میں متعلقہ صارف کو اس حکمت عملی کا اور معزول ہونے کے خدشے کا پیغام ارسال کرنا ازحد لازمی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:25، 28 جنوری 2024ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آداب۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منتظمین کی معزولی کے حوالے سے ہماری حکمت عملی واضح نہیں ہے۔ میں درج ذیل اصلاحات تجویز کرتا ہوں: ایسے منتظمین جو درج ذیل میں سے ایک یا تمام وجوہات کا مصداق ٹھہرتے ہوں انھیں غیر فعالی کے تحت معزول کردیا جائے گا۔ منتظم بنے رہنے کے لیے ایک منتظم کے لیے ضروری ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے اس نے کم سے کم سو ترامیم کی ہوں اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران کم سے کم بیس انتظامی امور پر عمل در آمد کیا ہو۔

  1. گزشتہ چھ ماہ سے کوئی عمومی ترمیم یا کوئی بھی انتظامی عمل انجام نہ دیا ہو۔
  2. گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیس سے کم انتظامی امور پر عمل در آمد کیا ہو۔
  3. گزشتہ چھ ماہ کے دوران 100 سے کم ترامیم کی ہوں۔

آپ سے گزارش ہے کہ اس گفتگو میں شرکت کریں اور اپنی رائے دیں تاکہ معزولی کے حوالے سے ایک واضح حکمت عملی کو اپنایا جاسکے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:58، 21 جنوری 2024ء (م ع و)

میرا اس معاملے میں ایک اور خیال ہے۔ ایک منتظم جو ان شرائط پر پورا نہیں اترتا ہے اسے ایک پیغام دیا جائے اور اگر وہ اس کے ایک ماہ بعد تک کوئی جواب نہیں دیتا تو سیدھا میٹا ویکی پر معزولی کی درخواست جمع کی جائے۔ واضح حکمت عملی ہونے کی وجہ سے بار بار رائے شماریاں کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ رائے شماریوں کو فقط اختلافی معزولیوں تک محدود رکھا جائے۔اگر آپ حضرات ان تجاویز سے اتفاق یا اختلاف رکھتے ہیں یا ان میں کسی طرح کی اصلاح چاہتے ہیں تو گفتگو میں حصہ لے کر ضرور بتائیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:30، 22 جنوری 2024ء (م ع و)

تبصرے، تنقید اور تائید

  1. تائید بطور نامزد کنندہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:56، 23 جنوری 2024ء (م ع و)
  2. تائیدFahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:31، 23 جنوری 2024ء (م ع و)
  3. تائید--| عاقب نذیر (تبادلہ خیال) 16:59، 23 جنوری 2024ء (م ع و)
  4. تائید :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 23 جنوری 2024ء، بوقت 11 بج کر 06 منٹ (بھارت)
  5. تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:45، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  6. تائید--Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:38، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  7. تائید ابوالحسن راجپوت میں ان تجاویز سے متفق ہوں -- ابوالحسن راجپوت ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:08، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  8. تائید -- کام کی توسیع کے لئے لازمی اقدام، انتظامی امور میں حد بندی ضروری Ghalib241 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:56، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
  9. تائید ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:09، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  10. تائید۔ --ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 06:25، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  11. تائید--محمد طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:00، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  12. تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:29، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  13. تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:33، 25 جنوری 2024ء (م ع و)
  14. تائید--تبصرہ پر غور کرنے کی درخواست کے ساتھ--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:29، 26 جنوری 2024ء (م ع و)

تبصرہ

منتظم ہونا ایک اعزازی عہدہ ہے اس عہدہ سےکوئی مالی فوائد وابستہ نہیں میرا خیال ہے کہ اس کے ساتھ کچھ اخلاقی پہلو مد نظر رکھنے چاہیئں مندرجہ بالا تین شرائط کے بجائے اگر کوئی منتظم کچھ عرصہ نہ وقت دے سکے تو خود بخود اپنے عہدے سے فارغ ہو جائے اور پھر جب کبھی اس کے پاس وقت ہو وہ اس خدمت کو سرانجام دینا چاہے تواس کے تجربہ کی وجہ سےاسے یہ حق ہو کہ وہ عہدہ سنبھال سکے کیونکہ اس معزولی کے کھیل میں ہم نہ صرف ایک منتظم بلکہ اچھے صارف سے بھی محروم ہوجاتے ہیں--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:29، 26 جنوری 2024ء (م ع و)

@Abualsarmad: مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ایک کارآمد تبصرہ کیا ہے۔ یقینا منتظم ہونا ایک رضاکارانہ ذمہ داری ہے جس سے کوئی مالی فوائد وابستہ نہیں۔مندرجہ تین شرائط کے علاہ اگر کوئی منتظم بذات خود اپنے اختیارات واپس کرنا چاہتا ہے یہ خیال کر کے کہ کچھ عرصے تک ان کے پاس فرصت نہیں ہے تو ایسی صورت میں بجا ہے جیسا اکثر ویکیوں پر ہوتا ہے کہ وہ منتظم دیوان عام پر یا میٹا ویکی پر مضیفین سے درخواست کرے کہ اس کے انتظامی حقوق ختم کر دیے جائیں۔ تاہم دوبارہ منتظم بننے کے لیے پالیسی کے مطابق انھیں ایک نئی رائے شماری شروع کرنی ہوگی۔ اگر رائے شماری ان کے حق میں ہوتی ہے (جو میرا یقین ہے کہ ہوگی اس وجہ سے کہ ہمارے ہاں منتظمین کی تعداد بہت قلیل ہے اور ان کا تجربہ بھی اس کی ضمانت دیتا ہے) تو انھیں پھر سے منتظمی کا اختیار مل سکتا ہے۔ اوپر والی تجاویز میں ان سطروں کا خلاصہ شامل کیا جاسکتا ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:38، 26 جنوری 2024ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


طرزیات


Tech News: 2023-47

MediaWiki message delivery 00:55، 21 نومبر 2023ء (م ع و)

Tech News: 2023-48

MediaWiki message delivery 23:08، 27 نومبر 2023ء (م ع و)

Tech News: 2023-49

MediaWiki message delivery 23:49، 4 دسمبر 2023ء (م ع و)

Tech News: 2023-50

MediaWiki message delivery 02:12، 12 دسمبر 2023ء (م ع و)

Tech News: 2023-51

MediaWiki message delivery 16:17، 18 دسمبر 2023ء (م ع و)

Tech News: 2024-02

MediaWiki message delivery 01:19، 9 جنوری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-03

MediaWiki message delivery 00:12، 16 جنوری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-04

MediaWiki message delivery 01:03، 23 جنوری 2024ء (م ع و)

A new feature for previewing references on your wiki

Montage of two screenshots, one showing the Reference Previews feature, and one showing the Page Previews feature

Apologies for writing in English. If you can translate this message, that would be much appreciated.

Hi. As announced some weeks ago [1] [2], Wikimedia Deutschland’s Technical Wishes team introduced Reference Previews to many wikis, including this one. This feature shows popups for references in the article text.

While this new feature is already usable on your wiki, most people here are not seeing it yet because your wiki has set a gadget as the default for previewing references. We suggest removing the default flag from this gadget on your wiki. That will mean:

  • The new default for reference popups on your wiki will be Reference Previews.
  • However, if you want to keep using the gadget, you can still enable it in your personal settings.

The benefit of having Reference Previews as the default is that the user experience will be consistent across wikis and with the Page Previews feature, and that the software will be easier to maintain overall.

If your wiki wants to make this change, you can remove the default flag yourself or ask the Technical Wishes team to remove it for you, ideally by February 12. – Kind regards, Johanna Strodt (WMDE), 09:40، 23 جنوری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-05

MediaWiki message delivery 19:31، 29 جنوری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-06

MediaWiki message delivery 19:22، 5 فروری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-07

MediaWiki message delivery 05:48، 13 فروری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-08

MediaWiki message delivery 15:36، 19 فروری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-09

MediaWiki message delivery 19:23، 26 فروری 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-10

MediaWiki message delivery 19:46، 4 مارچ 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-11

MediaWiki message delivery 23:04، 11 مارچ 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-12

MediaWiki message delivery 17:39، 18 مارچ 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-13

MediaWiki message delivery 18:56، 25 مارچ 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-14

MediaWiki message delivery 03:35، 2 اپریل 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-15

MediaWiki message delivery 23:37، 8 اپریل 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-16

MediaWiki message delivery 23:28، 15 اپریل 2024ء (م ع و)

Tech News: 2024-17

MediaWiki message delivery 20:27، 22 اپریل 2024ء (م ع و)


تجاویز

غیر معیاری منتخب مضامین

مندرجہ ذیل مضامین کسی طور پر منتخب مضمون کے معیار پر پورے نہیں اترتے اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے، شاید کئی صارفین نے یوں ہی گاہے بگاہے منتخب مضمون کا ٹیگ لگا دیا ہو، اس لیے ان مضامین پر سابقہ منتخب مضمون کا ٹیگ لگایا جانا چاہیے۔ نظام شمسی پر بھی کوئی رائے شماری نہیں ہوئی تاہم صارف کے تبادلہ خیال صفحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے ویکیپیڈیا برادری نے متفقہ طور پر منتخب کیا ہے، اس لیے صرف اسے منتخب مضمون کا جائزہ میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ رائے شماری کے مطابق اسے منتخب مضمون رکھا جائے یا خارج کر دیا جائے، گو کہ مضمون منتخب مضمون کے مطابق نہیں ہے۔

احباب اگر اس پر کوئی اور تجویز دینا چاہیں تو اچھا رہے گا ورنہ اگلے ہفتہ اس پر عمل درامد کیا جا سکتا ہے۔

-- طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:38، 22 جون 2023ء (م ع و)

فوری طور پر اردو ویکی اور ویکی ڈیٹا سے ٹیگ نکالا جائے اور صفحہ اول کے جن جن ہفتوں میں یہ ماضی میں لگے ہیں، وہاں سے بھی نکال دیا جائے، تاکہ رجوع مکرر کرنے کی وجہ سے دوبارہ صفحہ اول پر نظر نہ آئیں۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:43، 22 جون 2023ء (م ع و)
طاہر محمود ، میرا جواب اس موضوع سے ہٹ کر ہے۔ منتخب فہرست کے لیے آپ نے نئے 8 مضامین نامزد کیے تھے۔ ان پر رائے شماری مکمل ہے۔ ان کو اب منتخب فہرست میں لگنا چاہیے؟

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:04، 22 جون 2023ء (م ع و)

اگر موجودہ منتخب مضمون کے میعار کے 70 فیصد بھی ہیں تو رائے شماری اور تھوڑا کام کر کے مضمون ایسے ہی رہتے ہیں، باقیوں کو خارج کر دیتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:04، 22 جون 2023ء (م ع و)
شاید ایک فیصد بھی نہ ہوں۔ بس کسی نے زمانہ قدیم ایویں ٹیگ لگ دیا ہے۔ ان میں سے ایک مضمون نظام شمسی پر مختلف تبادلہ خیال سے پتا چلتا ہے یہ متفقہ طور پر منتخب مضمون ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:15، 22 جون 2023ء (م ع و)
امین اکبر ، طاہر محمود، Obaid Raza - منتخب مضامین کے لیے 3 مضامین ٹیپو سلطان ، صلاح الدین ایوبی اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء کو مزید بہت بہتر کر دیا گیا ہے اور مزید حوالہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیپو سلطان اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء پر دوبارہ رائے شماری کی ضرورت ہے۔
Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:22، 26 جون 2023ء (م ع و)
طاہر محمود بھائی، پھر ٹھیک ہے۔ جیسے جیسے نئے مضمون زمرے میں آتے جائیں۔ انہیں اڑاتے جائیں تاکہ تعداد تو کم نہ ہو۔ انگریزی ویکی پر ایک فہرست دیکھی تھی کہ کس ویکی پر کتنے منتخب مضمون ہے۔ ابھی ایک ساتھ ڈیلیٹ کریں گے تو وہاں نیچے چلے جائیں گے۔ Fahads1982 بھائی ٹھیک ہے، آپ نامزد کر دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:56، 27 جون 2023ء (م ع و)
مندرجہ بالا مضامین نہ تو معیار کے مطابق ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے۔ بس کسی نے یوں ہی منتخب مضامین کا ٹیگ لگا دیا ہے۔ اس لیے انہیں منتخب مضامین کی فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے۔ کئی بار ان مضامین پر سوال بھی اٹھایا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:14، 4 جولائی 2023ء (م ع و)

نئے منتخب مضامین

ان مضامین کو منتخب مضامین کے لیے نامزدگی کی ضرورت ہے۔ یہ مضامین بہتر کر دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی صارف ان مضامین میں مزید بہتری کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔ ان مضامین میں، میں نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔

  1. اردو
  2. مسجد نبوی
  3. جامع مسجد بورصہ
  4. عراق
  5. روزہ (اسلام)
  6. اسلام
  7. مغلیہ سلطنت
  8. شہاب الدین غوری
  9. راولپنڈی
  10. ٹیپو سلطان
  11. اورنگزیب عالمگیر
  12. شاہجہان
  13. اسلام آباد
  14. مسجد
  15. خط نستعلیق
  16. صلیبی جنگیں


Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و) Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و)

مامورین اداری کے حقوق میں اضافہ

آداب، اردو ویکیپیڈیا پر غیر فعال منتظمین یا ایسے منتظمین جو اپنے حق سے دستبردار ہوتے ہیں، ان سے یہ حق صرف مضیفین ہی سلب کر سکتے ہیں جب کہ ہمارے پاس تین فعال مامورین اداری موجود ہیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا جیسے منصوبوں پر یہ حق مامورین اداری کے پاس ہے کہ وہ ایک صارف کو منتظم بنا بھی سکتے ہیں اور منتظمی سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اگر چہ سبکدوشی کے بہت کم واقعات پیش آتے ہیں لیکن حال میں غیر فعال منتظمین کا ایک اچھا خاصا نمبر ہے۔ اس حوالے سے میری رائے ہے کہ منتظمی سے ہٹانے کا امر یہاں بھی مامورین اداری کے پاس ہونا چاہیے۔ ہم فعال مامورین اداری کے ہوتے ہوئے میٹا ویکی پر ایسی درخواست کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ آپ سے تائید کی درخواست ہے۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:15، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)

ویکیپیڈیا:منتخب مضامین کی حفاظت میں تبدیلی

ویکیپیڈیا:منتخب مضامین کو اس وقت تک کوئی خود توثیق شدہ صارف بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ اس کا درجہ حفاظت محض منتظمین تک محدود ہونا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:56، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)

طاہر محمود میرا خیال ہے کہ امین صاحب اس سے ہٹ کر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ویکیپیڈیا:منتخب مضامین والا صفحہ بھی کلی طور پر محفوظ ہونا چاہیے۔ منتخب مضامین سانچوں کے ذریعے صفحہ اول پر لگائے جاتے ہیں اور وہ سانچے صفحہ اول پر آنے کے بعد ہی آبشاری حفاظت میں شامل ہوتے ہیں۔ یعنی ایک تخریب کار صارف بھی اگر صفحہ اول پر آنے سے قبل ایک ایسا سانچہ بنادیتا ہے تو وہ بھی ہوسکتا ہے۔ امین بھائی اگر اپنی بات واضح کردیں تو رائے دینے میں آسانی ہوگی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:57، 26 دسمبر 2023ء (م ع و)

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن

ویکیپیڈیا اینڈرائیڈ ایپ پر جگہ کی خصوصیت کی واپسی!

ہیلو،

میرا نام عمل رمضان ہے، ایس ایف ٹی ایم بنیاد میں موبائل ایپس ٹیم کی مدد کرنے والے ایک مجتمع روابط کے اسپیشلسٹ ہوں۔ اگر یہ اردو میں بہتری سے ترجمہ نہیں ہوا ہے تو معذرت خواہ ہوں؛ یہ ایک مشینی ترجمہ شدہ متن ہے۔

ویکیپیڈیا اینڈروائیڈ ایپ ٹیم پلیسز فیچر واپس لارہا ہے!

اس کی مدد سے صارفین مختلف مقامات کے بارے میں مضامین کا جائزہ لے سکتے ہیں نہ صرف قریبی بلکہ دنیا کے نقشہ پر بھی۔ اس فیچر کی مدد سے، صارفین آسانی سے مقامات کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

براہ کرم اسے استعمال کرنے کے بعد اپنی پسندیدہ جگہ کے مضمون پر ویکیپیڈیا کی پروجیکٹ کی ٹالک صفحہ پر اپنی رائے ظاہر کریں!

خوش رہو!


The original message in English:

Hello,

This is Amal Ramadan, Sr. Community relations specialist supporting the mobile apps team in the foundation.

The Wikipedia Android app team is bringing back the places feature!

It enables users to explore articles about various locations not only nearby but also across the global map. With this feature, users can easily navigate and discover information about places of interest worldwide.

Please share your feedback after using it on the project's talk page with your favorite place article on Wikipedia!

Happy exploring! ARamadan-WMF (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:15، 5 مارچ 2024ء (م ع و)

متفرقات

منتظمیں کی معزولی کے لیے رائے شماری

تکمیل:
علاوہ ازیں مستقبل کے لیے ایک واضح حکمت عملی بھی برادری کے اتفاق رائے سے وضع ہوگئی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:53، 3 فروری 2024ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


اردو ویکیپیڈیا کا سفر 2004ء میں شروع ہو، اور اس کے کارواں میں بہت سے لوگ شامل ہوئے اور بہت سے لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر چھوڑ بھی گئے۔ کئی ویکیپیڈیا کی انتظامیہ میں بھی شامل ہوئے اور اردو ویکیپیڈیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر آٹھ منتظمین موجود ہیں۔ ویکیپیڈیا کا منتظم بننا ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ داری بھی ہے جسے نبھانا لازم ہے۔ تاہم کچھ منتظمین اپنی ذاتی مصروفیات یا دیگر وجوہات کی بنا پر اردو ویکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پا رہے۔ اس لیے ان منتطمین کو ہٹا کر نئے قابل اور متحرک صارفین کو منتظم بنایا جانا چاہیے، تاہم اس کا فیصلہ ویکیپیڈیا برادری کرے گی۔ فی الحال دو منتظمین کی معزولی کے لیے رائے شماری کی جائے گی اور اس کے بعد نئے صارفین کے منتظم بنانے کا عمل شروع ہو گا۔ مندرجہ ذیل دونوں منتظمین ویکیپیڈیا:منتظمین کے معیار کو برقرار نہیں رکھ پائے اس لیے ان کی معزولی کے لیے رائے شماری شروع کی جا رہی ہے۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:51، 5 جنوری 2024ء (م ع و)

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:44، 5 جنوری 2024ء (م ع و)


گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


دو لاکھ مضامین مکمل!

دو لاکھ مضامین کی تکمیل پر اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کا اسکرین شاٹ

اردو ویکیپیڈیا کی برادری کے لیے یہ خبر نہایت مسرت انگیز اور فرحت افزا ہے کہ 7 جنوری بروز اتوار سنہ 2024ء کو اردو ویکیپیڈیا پر دو لاکھ مضامین مکمل ہو گئے اور @ابن مریم صاحب: کا تحریر کردہ مضمون فرانسس فوکویاما دو لاکھواں مضمون قرار پایا۔ یہ ایک بڑا ہدف تھا جس کی تکمیل پر ہم سب مسرت سے رقصاں ہیں۔ گذشتہ ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015ء کو پورا ہوا تھا۔ تب سے آج تک کل 2930 دن گذرے۔ اس دورانیہ میں تخلیق مضامین کا یومیہ اوسط نکالا جائے تو 34 مضامین روز کے بنتے ہیں۔

اس پر مسرت موقع پر اردو ویکیپیڈیا کے صفحۂ اول کا اسکرین شاٹ بھی لے لیا گیا تھا جسے اسی خبر کے بائیں جانب چسپاں کر دیا گیا ہے۔ شادمانی کے ان لمحات میں اردو ویکیپیڈیا کی برادری کے ہر فرد کو تہ دل سے مبارک باد اور اگلے پڑاؤ کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 8 جنوری 2024ء، بوقت 12 بج کر 09 منٹ (بھارت) 18:39، 7 جنوری 2024ء (م ع و)

یہ یقینا بہت مسرت کی بات ہے۔ تمام صارفین کو مبارکباد ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:25، 8 جنوری 2024ء (م ع و)
بہت خوشی کی بات ہے۔ اردو ویکیپیڈیا بہتری کی جانب گامزن۔ تمام صارفین کو مبارک باد -- Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:50، 19 جنوری 2024ء (م ع و)
👍پسند --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:01، 27 جنوری 2024ء (م ع و)

لوگو کی تبدیلی

برادری اس بات پر متفق ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کا حالیہ لوگو مجوزہ لوگو سے تبدیل کیا جانا چاہیے۔ فیبریکیٹر ٹکٹT355255 پر اس درخواست کی پیروی ہوگی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:56، 3 فروری 2024ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔


آداب، لوگو کی تبدیلی کے حوالے سے جیسا کہ فیبریکیٹر پر درخواست کی گئی ہے، برادری سے رائے شماری میں حصہ لینے کی گزارش ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کا حالیہ لوگو اردو فانٹ میں نہیں ہے۔ مجوزہ نیا لوگو جو ذیل میں نظر آرہا ہے اردو فانٹ میں ہے۔ تائید، تنقید اور اپنے قیمتی تبصروں سے گفتگو میں حصہ لیجیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:24، 27 جنوری 2024ء (م ع و)

تائید، تنقید، تبصرہ

  1. بطور نامزد کنندہ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:24، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
  2. تائید :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 27 جنوری 2024ء، بوقت 1 بج کر 02 منٹ (بھارت)
  3. تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:46، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
  4. تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:38، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
  5. تائید --_ نور جی __☺_ 05:02، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
  6. تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:41، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
  7. تائید - فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:30، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
  8. تائید - Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:58، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
  9. تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:59، 29 جنوری 2024ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


رائے شماری برائے منتظم

اردو ویکیپیڈیا کو انتہائی متحرک، فعال، قابل اور ہمہ وقت حاضر باش منتظم کی ضرورت ہے، حال ہی میں تین منتظمین کی معزولی کے بعد اس کی ضرورت اور بڑھ گئی یے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر کافی عرصہ سے ایک انتہائی متحرک اور منتظمی امور سے واقف صارف:TheAafi کو میں منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔ یہ کافی عرصہ ویکی پر گذار چکے ہیں۔ اردو کے علاوہ انگریزی ویکی پر بھی متحرک ہیں اور ویکی کے ماحول ومزاج سے ہم آہنگ اور واقف ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا برادری سے گزارش ہے کہ وہ اس رائے شماری میں حصہ لیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:56، 29 جنوری 2024ء (م ع و)

صارف حلقے

آداب، میں صارف حلقوں کے حوالے سے کچھ ترتیب و تزئین کا کام انجام دے رہا ہوں۔ جو صارفین خود توثیق شدہ صارفین کے حلقے میں خودکار طور پر شامل ہیں ان کے کھاتوں سے توثیق شدہ صارفین کی رکنیت ختم کی جائے گی۔ جو صارفین منتظمین ہیں ان کے کھاتوں سے ایسے تمام حلقے نکال دیے جائیں گے جو منتظم کے حقوق میں شامل ہیں۔ یہ عمل خاص:صارفی گروہ اختیارات کے تحت ہورہا ہے اور اس سے تمام صارفی حلقوں کی درست ترتیب انجام پائے گی۔ اس حوالے سے میں نے کئی کھاتوں میں اس امر پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو بلا تردد مجھ سے پوچھیں۔ شکریہ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 09:26، 12 فروری 2024ء (م ع و)

شکریہ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 12 فروری 2024ء، بوقت 3 بج کر 09 منٹ (بھارت)
اس کے مطابق اس امر کی YesY تکمیل ہوچکی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:55، 12 فروری 2024ء (م ع و)