مندرجات کا رخ کریں

واہگرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

واہے گرو، واہی گرو یا واہگرو ایک نام ہے جو سکھ مت میں خدا کے لیے بولا جاتا ہے۔ اردو میں اس کا مطلب ”بہترین استاد“ ہے۔ سکھ ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے بھی اس کو استعمال کرتے ہیں مثلاً واہے گرو جی کا خالصہ یا واہے گرو جی کی فتح۔

'واہے گرو' نام گرو گرنتھ صاحب میں 18 بار آیا۔ واہے گرو کے ساتھ ساتھ سکھ مت میں خدا کے لیے کئی دوسرے نام مستعمل ہیں جیسے اونکار، رحمان، ستگرو، ستنام، رام، پروشاہ۔

واہے گرو جی کی ابتدا

[ترمیم]

ایک دن گرو نانک کو اوپر سے ایک آواز سنائی دی جو اس سے کہہ رہی تھی کہ آو۔ نانک نے آواز سننے پر حیرت سے کہا: ”اے خدا میرے پاس کیا طاقت ہے کہ میں تمھاری موجودگی میں ٹھہر سکوں؟“ آواز نے نانک کو حکم دیا کہ آنکھیں بند کر لو۔ نانک جی نے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور روانہ ہو گئے۔ اس کے بعد انھیں آنکھیں کھول کر دیکھنے کا حکم دیا گیا۔ انھوں نے ایسا ہی کیا اور سنا کہ لفظ ”واہ پانچ مرتبہ دہرایا گیا اور اس کے بعد واہ گورو جی سنائی دیا۔ اس کے بعد نانک کی خدا سے گفتگو شروع ہوئی جس نے انھیں اس بات سے آگاہ کیا کہ انھیں اس دنیا میں کل یگ میں موجود انسانیت کا معلم بنا کر بھیجا گیا ہے اور انھیں لوگوں کو سچائی اور نیکی کے راستے پر لانا ہے۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تاریخ پنجاب مولف سید محمد لطیف اردو متراجم خان بہادر شمس العلماء صفحہ 499 اور 500