ماگدھی پراکرت
Appearance
ماگدھی پراکرت | |
---|---|
ماگدھی | |
علاقہ | بھارت |
معدوم | مگدھی کا ارتقا ہوا |
ہند۔یورپی
| |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | pka |
گلوٹولاگ | کوئی نہیں |
ماگدھی پراکرت مگدھ کے علاقے میں رائج پراکرت زبان تھی جو موجودہ جنوبی بہار کا حصہ تھا۔ اس پراکرت کا استعمال سنسکرت ڈراموں میں نچلے طبقے کی گفتگو میں پایا جاتا ہے۔
خصوصیات
[ترمیم]مگدھی پراکرت میں 'ر' کی آواز پائی نہیں جاتی۔ اس کے بولنے والے عام طور پر 'ر' کی آواز کی جگہ 'ل' کا استعمال کرتے تھے۔ مثلاً درِدر کو دلِد یا دلِدر اور راجا کو لاجا۔
ماگدھی پراکرت اور اردو ادب
[ترمیم]اردو کے کچھ مصنفین نے دورانِ تصنیف دیگر زبانوں کا بھی خاطرخواہ تصرف کیا ہے۔ ایسے ہی ایک مصنف سیداحمد قادری نے اپنے افسانوی مجموعہ "ملبہ" میں انھوں نے مگدھی پراکرت کواردو میں سموکر ایک خوب صورت امتزاج بناکردکھایاہے۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "سیداحمد قادری کا چوتھا افسانوی مجموعہ ملبہ منظرعام پر | Geo Urdu"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2015