انا مالیکووا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
انا مالیکووا
انا مالیکوا کا ایک مخصوص انداز
ذاتی معلومات
پیدائشی نامانا
پیدائش14 July1965 (عمر خطاء تعبیری: غیر تسلیم شدہ لفظ "july"۔ سال)[1]تاشقند, ازبکستان[1]
اصنافکلاسیکی
پیشےپیانو نواز
آلاتپیانو
سالہائے فعالیت1993-اب تک
ریکارڈ لیبلAcousence Classics
لن ریکارڈ
متعلقہ کارروائیاںآسٹریلین چیمبر آرکسٹرا
باوارین ریڈیو آرکسٹرا
اوسلو فلہارمونک
سڈنی سمپھونی آرکسٹرا
وارسا فلہارمونک آرکسٹرا
ویب سائٹwww.malikova.com

انا مالیکووا کا شمار ازبکستان کے مایہ ناز پیانو نواز آرٹسٹوں میں ہوتا ہے، آپ 14 جولائی 1965 میں تاشقند ازبکستان میں پیدا ہوئیں .

حالات زندگی[ترمیم]

انا مالیکووا نے ابتدائی تعلیم تاشقند ازبکستان میں حاصل کی اور یہاں سے ہی انہوں نے موسیقی کی تعلیم تمارا پوپووچ اسپنسکائی میوزک سکول حاصل کی، 14 سال کی عمر میں انہوں نے سینٹرل میوزک سکول تاشقند، ماسکو لیو ناوموف میں داخلہ لیا، بعد ازاں انہوں نے تیچائکووسکی کنزروینسی میں کچھ عرصے کے لیے داخلہ لیا، اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1992ء تا 1996ء انہوں نے کنزرویٹری میں پڑھانا شروع کیا۔

پرفارمنس[ترمیم]

انہوں نے ماسکو، لینن گریڈ، اومسک، باکو، اکاٹرینبرگ، مینسک، نیژنی، نوگورود، کازان اور تاشقند میں اپنے فن کا جادو جگایا، اے آرڈی مقابلہ میونخ کا پہلا انعام جیتے کے بعد انہوں نے باقاعدگی کے عالمی سطح پر اپنے فن کو لوگوں کے سامنے پیش کرنا شروع کیا اور آج تک پوری دنیا میں ان کے آرکسٹرا کو سننے کے لیے شائقین کی کافی تعداد جمع ہوتی ہے، انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور بے شمار عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے، آرمینیا، چین، یورپ، جاپان، کوریا اور شمالی امریکا میں آپ کو کافی پزیرائی ملی

2002ء تا 2005ء تک انہوں نے بطور پروفیسر جامعہ فولکوانگ، ایسن، جرمنی میں خدمات انجام دی ہیں اور 2011ء تا 2013ء تک انہوں نے بطور وزیٹنگ پروفیسر سیژیمانوسکی اکیڈمی، کاٹووائز، پولینڈ میں موسیقی کے طالب علموں کو پڑھایا۔

ایوارڈ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "Anna Malikowa". Fryderyk Chopin - Information Centre. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ February 25, 2014. 
  2. "Past Competitions". The Sydney International Piano Competition of Australia. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ February 25, 2014. 
  3. www.ClassicsToday.com

بیرونی روابط[ترمیم]