یدغہ زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 00:39، 24 مارچ 2018ء از Shuaib-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7))
یدغہ Yidgha
یدغہ بہ خطِ نستعلیق
یدغہ بہ خطِ نستعلیق.
یدغہ بہ خطِ نستعلیق.
مستعمل چترال، پاکستان
خطہ مرکزی ایشیاء
کل متتکلمین 10 ہزار(کھوار اکیڈمی 2010)
خاندان_زبان ہند-یوروپی
باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبان چترالی
نظمیت از کھوار اکیڈمی
رموزِ زبان
آئیسو 639-1 ydg
آئیسو 639-2 per (B)  ydg (T)
آئیسو 639-3 ydgYidgha
فائل:یدغہ زبان نقشہ.png
علاقہ جہاں یدغہ(بطورِ مادری زبان) بولنے والے آباد ہیں.

یدغہ پاکستان کے ضلع چترال میں بولی جانے والی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو چترال کے گرم چشمہ لوٹ کوہ میں بولی جاتی ہے۔ چترال میں اس زبان کو خطرات لاحق ہیں اور لوٹ کوہ کے لوگوں نے اس زبان کو بچانے کی طرف ابھی تک توجہ نہیں دی ہے۔ لوٹ کوہ کے تقریبا دس ہزار افراد کی یہ مادری زبان ہے۔ کھوار اکیڈمی نے چترال اور شمالی علاقہ جات کی جن معدوم ہونے زبانوں کو بچانے کے لیے یونیسکو (UNESCO) سے اپیل کی ہے ان زبانوں میں یدغہ زبان بھی شامل ہے۔ کھوار زبان نے چترال میں بولی جانے والی جن بارہ زبانوں پر اپنا اثر چھوڑا ہے ان میں یدغہ بھی شامل ہے اور یدغہ بولنے والے اب کھوار بولنے کو ترجیع دینے لگے ہیں اور اسی طرح یہ زبان آہستہ آہستہ معدوم ہو رہی ہے۔