مندرجات کا رخ کریں

یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(World Heritage Site سے رجوع مکرر)

"یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ" ایسے مقام (جنگل، پہاڑ، جھیل، صحرا، یادگار، عمارت یا شہر) کو کہا جاتا ہے جسے بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی مرتب کردہ فہرست کے لیے نامزد یا اس میں شامل کیا گیا ہو۔ یہ منصوبہ ثقافتی یا قدرتی اہمیت کے حامل مقامات کی فہرست مرتب کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مختلف شرائط کے تحت مندرج مقامات کو عالمی ورثہ فنڈ میں سے رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ منصوبہ "عالمی ثقافتی و قدرتی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے میثاق" کے ذریعے شروع ہوا جسے یونیسکو کی مجلس عمومی نے 16 نومبر 1972ء کو اختیار کیا۔ اس وقت سے 184 ممالک (بمطابق جولائی 2007ء) اس کنونشن کی توثیق کر چکے ہیں۔ 2007ء کے مطابق 142 ممالک کے 851 مقامات اس فہرست میں شامل ہیں جن میں 660 ثقافتی، 166 قدرتی اور 25 مخلوط خصوصیات کے حامل ہیں۔ ہر عالمی ورثے کا حامل مقام اس ملک کی ملکیت ہے جہاں وہ واقع ہے لیکن مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے اسے محفوظ رکھنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ مختلف خطوں میں واقع مقامات کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

خطہ قدرتی ثقافتی مخلوط کل %
افریقا 33 38 3 74 9%
عرب ریاستیں 3 58 1 62 7%
ایشیا بحر الکاہل 45 126 11 182 21%
یورپ اور شمالی امریکا 51 358 7 416 49%
لاطینی امریکہ اور کیریبین 34 80 3 117 14%

عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی اجلاس

[ترمیم]
مقام # 86: میمفس اور اس کا گورستان، بشمول جیزہ کے اہرام۔
مقام # 114: تخت جمشید (ایران
مقام # 307: مجسمۂ آزادی (ریاستہائے متحدہ امریکا)
مقام # 438: دیوار چین (چین)
مقام # 483: چیچن اتزا، یوکاتان (میکسیکو)
مقام # 540: سینٹ پیٹرز برگ (روس)کا تاریخی مرکز اور نواح
مقام # 138: موئن جو دڑو، (پاکستان)


عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی فہرست میں شامل مقامات میں انتظامی معاملات پر غور کے حوالے سے سال میں متعدد بار اجلاس منعقد کرتی ہے لیکن World Heritage Committee Session نامی اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں مختلف مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ سالانہ اجلاس دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔ پیرس (فرانس)، جہاں یونیسکو کے صدر دفاتر واقع ہیں، کے علاوہ یہ اجلاس صرف عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے رکن ممالک میں ہی منعقد ہو سکتا ہے جس کے لیے انھیں کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

اجلاس سال تاریخ میزبان شہر ملک
1 1977 27 جون تا یکم جولائی پیرس  فرانس
2 1978 5 تا 8 ستمبر واشنگٹن ڈی سی  ریاستہائے متحدہ
3 1979 22 تا 26 اکتوبر قاہرہ و لگژور  مصر
4 1980 یکم تا 5 ستمبر پیرس  فرانس
5 1981 26 تا 30 اکتوبر سڈنی  آسٹریلیا
6 1982 13 تا 17 دسمبر پیرس  فرانس
7 1983 5 تا 9 دسمبر فلورنس  اطالیہ
8 1984 29 اکتوبر تا 2 نومبر بیونس آئرس  ارجنٹائن
9 1985 2 تا 6 دسمبر پیرس  فرانس
10 1986 24 تا 28 نومبر پیرس  فرانس
11 1987 7 تا 11 دسمبر پیرس  فرانس
12 1988 5 تا 9 دسمبر براسیلیا  برازیل
13 1989 11 تا 15 دسمبر پیرس  فرانس
14 1990 7 تا 12 دسمبر بانف  کینیڈا
15 1991 9 تا 13 دسمبر کارتھیج  تونس
16 1992 7 تا 14 دسمبر سانتا فی  ریاستہائے متحدہ
17 1993 6 تا 11 دسمبر کارٹینا  کولمبیا
18 1994 12 تا 17 دسمبر فوکٹ  تھائی لینڈ
19 1995 4 تا 9 دسمبر برلن  جرمنی
20 1996 2 تا 7 دسمبر مریدا  میکسیکو
21 1997 یکم تا 6 دسمبر نیپلز  اطالیہ
22 1998 30 نومبر تا 5 دسمبر کیوٹو  جاپان
23 1999 29 نومبر تا 5 دسمبر مراکش شہر  المغرب
24 2000 27 نومبر تا 2 دسمبر کیرنز  آسٹریلیا
25 2001 11 تا 16 دسمبر ہیلسنکی  فن لینڈ
26 2002 24 تا 29 جون بڈاپسٹ  مجارستان
27 2003 30 جون تا 5 جولائی پیرس  فرانس
28 2004 28 جون تا 7 جولائی سوزو  چین
29 2005 10 تا 17 جولائی ڈربن  جنوبی افریقا
30 2006 8 تا 16 جولائی ولنیئس  لتھووینیا
31 2007 23 جون تا یکم جولائی کرائسٹ چرچ  نیوزی لینڈ
32 2008 2 تا 10 جولائی کیوبک شہر  کینیڈا

بیرونی روابط

[ترمیم]