راجیو شکلا
راجیو شکلا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
ایم پی، راجیہ سبھا, مہاراشٹر | |||||||
مدت منصب 3 April 2012 – 2 April 2018 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 13 ستمبر 1959ء (65 سال) کانپور |
||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | مصنف ، سیاست دان ، صحافی | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
راجیو شکلا (انگریزی: Rajeev Shukla) (ولادت: 13 ستمبر 1959ء) بھارت کے سیاست دان، نامور صحافی، سیاسی صحافی اور نقاد اور انڈین پریمیئر لیگ کے صدر نشین ہیں۔ آئی پی ایل میں ان پر بد عنوانی کے کئی الزامات لگے جس کے بعد انھوں نے 1 جون 2013ء کو انڈین پریمئر لیگ کی صدر نشینی سے استعفی دے دیا۔ 2015ء میں انھیں پھر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اس عہدہ سے سرفراز کیا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]راجیو شکلا کی ولادت 13 ستمبر 1959ء کو کانپور، اتر پردیش میں رام کمار شکلا اور شانری دیوی شکلا کے گھر ہوئی۔[1] سیاست میں قدم رکھنے سے قبل وہ ہندی زبان کے روزنامہ جن ستا میں صحافی تھے۔ وہ یہاں 1985ء تک ملازم رہے اور رویوار مجلہ کے خاص مبصر بن گئے۔ انھیں بطور سینئر ایڈیٹر نامزد کیا گیا اور 2000ء میں راجیہ سبھا کی رکنیت ملنے تک وہ اس عہدہ پر قائم رہے۔ اس وقت انھوں نے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں وہ زیادہ کامیاب نہیں تھے۔ مگر 1990ء کی دہائی میں انھوں سیاست میں خوب ہاتھ پاوں مارے اور اعلیٰ درجہ کے سیاست دانوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم کیا۔[2]
سیاسی سفر
[ترمیم]انھوں نے اکھل بھارتیہ لوک تانترک کانگریس پارٹی کے نام پر انتخاب میں حصہ کیا اور بڑے فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔[3] بعد ازاں 2003ء میں انھوں نے اپنی سیاسی جماعت کو انڈین نیشنل کانگریس میں ضم کر دیا۔ اس کے بعد راجیو شکلا کو انڈین نیشنل کانگریس کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا۔ جنوری 2006ء میں انھیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا سکریٹری بنایا گیا۔[4] مارچ 2006ء میں شکلا راجیہ سبھا کے دوسرے میعاد کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ اب بھی راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]ان کا آبائی وطن بھارت کی ریاست اتر پردیش کا شہر کانپور ہے۔ ان کی شادی مشہور سیاست دان روی شنکر پرساد کی بہن انورادھا پرساد شکلا سے ہوئی۔ انو رادھا ر بیگ فلمز اینڈ میڈیا کی مالک ہیں اور راجیو اس کے صدر نشین ہیں۔
عہدے
[ترمیم]- بیگ فلمز لیمیٹیڈ- بانی اور صدر نشین
- اتر پردیش کرکٹ ایسو سی اے شن- سکریتری
- بھارت کرکٹ قومی ٹیم- مینیجر
- انڈین پریمیئر لیگ- صدر نشین
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 10 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2019
- ↑ "Rajeev Shukla Profile"۔ 08 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2019
- ↑ Venkitesh Ramakrishan (15 اپریل 2000)۔ "Convulsions in Uttar Pradesh"۔ Frontline۔ 23 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2006
- ↑ Radhika Ramaseshan (7 جنوری 2006)۔ "Rahul Awaits Popular Demand"۔ The Telegraph۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2006