"وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس اور ٹیکنالوجی" کے نسخوں کے درمیان فرق

متناسقات: 24°54′43″N 67°05′27″E / 24.9120°N 67.0907°E / 24.9120; 67.0907
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 73: سطر 73:


== جامعہ کی ویب سائٹ ==
== جامعہ کی ویب سائٹ ==
http://www.fuuast.edu.pk/english/
http://www.fuuast.edu.pk/english/ {{wayback|url=http://www.fuuast.edu.pk/english/ |date=20080907192901 }}


http://www.fuuastisb.edu.pk/
http://www.fuuastisb.edu.pk/

نسخہ بمطابق 02:45، 19 جنوری 2021ء

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی
سابقہ نام
اردو کالج
اردو میں شعار
Inspiring Achievement
قسمعوامی جامعہ
قیام(2002ء (2002ء)؛ 1949 بطور اردو کالج)
چانسلرصدر پاکستان
وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ایس الطاف حسین
ڈینProfessor Dr. Rubina Mushtaq, Professor Dr. Muhammad Zia-ud-Din, Professor Dr. Masood Mashkoor Siddiqui, Dr. Mohammad Ashraf Khurram
رجسٹرارافضال احمد
تدریسی عملہ
450
طلبہ~13,500
مقامکراچی، اسلام آباد، پاکستانپاکستان کا پرچم
کیمپسResidential
رنگسرخ، سبز، انٹیک   
وابستگیاںہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان انجینئرنگ کونسل
ویب سائٹwww.fuuast.edu.pk, www.fuuastisb.edu.pk

تعارف

سابق سربراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطاءالرحمن کی ذاتی کوششوں سے سابقہ وفاقی اردو کالج برائے سائنس، گلشن اقبال اور سابقہ وفاقی اردو کالج برائے فنون و تجارت (مولوی عبدالحق کیمپس) کو ترقی دے کر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس و ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 13نومبر، 2002ء کو صدر پاکستان جناب جنرل (ریٹارڈ) پرویز مشرف نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی باضابطہ بنیاد رکھی۔ اس وقت یونیورسٹی کے تین کیمپسز گلشن کیمپس، عبدالحق کیمپس اور اسلام آباد کیمپس کامیابی کے ساتھ فروغ علم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پس منظر

بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اپنی زندگی کو اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ یہ ان ہی کی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ اردو جسے ابتدا میں صرف ایک رابظے کی زبان سمجھا جاتا تھا کو تعلیمی اور سرکاری زبان بنانے کے قابل سمجھا جانے لگا۔ مولوی عبدالحق نے سن 60 کے عشرے میں ذاتی کوششوں اور سرمائے سے کراچی کے علاقے صدر کے قریب ایک اردو کالج کی بنیاد رکھی۔ جس کا مقصد اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم کے راستے کھولنا تھے۔ اس کے بعد اسی کالج سے منسلک گلشن اقبال میں ایک اردو سائنس کالج قائم کیا گیا جس کا مقصد بھی سائنسی علوم کو اردو زبان میں ترقی دینا تھا۔ 70 کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو نے نیشنلائزیشن کی پالیسی شروع کی تو ان دونوں کالجز کو بھی قومیا لیا گیا۔ جس کے بعد اردو کالج، وفاقی اردو کالج میں تبدیل ہو گیا۔ سن 2002 میں اس کالج کو یونیورسٹی کے درجے پر ترقی دے کر مولوی عبدالحق کے ایک خواب کو پورا کر دیا گیا۔

چانسلر و وائس چانسلر

کیمپسز

1۔ گلسن اقبال کیمپس، کراچی

2۔ مولوی عبدالحق کیمپس، کراچی

3۔ اسلام آباد کیمپس

شعبہ جات

اردو یونیورسٹی، گلشن کیمپس : پندرہ شعبے مع سائنس، کمپیوٹر سائنس ،تجارت، ماس کمیونیکیشن، کلیہ فارمیسی ، شعبہ قانون

اردو یونیورسٹی، عبد الحق کیمپس : اٹھارہ شعبے مع قانون، فنون، لسانیات اور ماکس کمیونیکیشن

اردو یونیورسٹی، اسلام آباد کیمپس : آٹھ شعبے مع سائنس، قانون، کمپیوٹر سائنس، تجارت، بزنس اورمعیشت

جامعہ کی ویب سائٹ

http://www.fuuast.edu.pk/english/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fuuast.edu.pk (Error: unknown archive URL)

http://www.fuuastisb.edu.pk/